कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقلیتی و تعلیمی مسائل کے حل کے لیے نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی ملاقات

ممبئی :18؍نومبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں وفد نے نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے ممبئی میں ملاقات کرکے اقلیتی طلبہ، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور تمام میڈیم کے تعلیمی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مختلف مطالبات پیش کیے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت سے اقلیتی طلبہ کی پری میٹرک اسکالرشپ دوبارہ شروع کرائی جائے، اسکالرشپ اسکیموں پر مؤثر عمل درآمد، مستحق طلبہ کو بروقت مالی امداد و وظائف کی فراہمی اور مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے اعلیٰ تعلیم، مالی معاونت اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائے ،مہاراشٹر اردو اکیڈمی کی سرگرمیوں کو تمام اضلاع تک وسعت دے کر اردو زبان و ادب، ادبی و ثقافتی پروگراموں اور اردو سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اقلیتی فلاحی اسکیموں کی تشہیر اور فوائد آخری مستحق فرد تک پہنچائے جائیں،ساجد نثار نے مطالبہ کیا کہ حج کمیٹی میں خادمِ حجاج کے انتخاب کے لیے اہل اساتذہ کو مناسب مواقع، شفافیت و رہنمائی فراہم کی جائے اور اقلیتی تعلیمی اداروں کو سو فیصد اساتذہ بھرتی کا اختیار دیا جائے۔دیگر تعلیمی مطالبات میں یکم نومبر 2005 سے قبل تقرر پانے والے تقریباً 32 ہزار اساتذہ کے لیے پرانی پنشن کا حکومتی فیصلہ جاری کرنے اور بعد ازاں تقرر پانے والے ملازمین کو بھی پرانی پنشن سے متعلق راحت دینے، شکشن سیوک کے اعزازیہ میں اضافہ و خدمات کی معیاد میں کمی، خانگی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد اضافی گرانٹ کا فیصلہ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ٹی ای ٹی کی لازمی شرط سے اساتذہ کو راحت دینے اور دورانِ ملازمت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے شرائط میں نرمی کے ساتھ خصوصی ٹی ای ٹی امتحان منعقد کرنے، ایس آئی ٹی تحقیقات میں بے قصور اساتذہ کو پریشان نہ کرنے، جماعت چہارم و ہفتم کے اسکالرشپ امتحانات کی فیس معاف کرنے اور جماعت دہم و بارہویں کے تمام طلبہ کو بلاشرط امتحانی فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کی مانگ بھی پیش کی گئی،نیز پوتر پورٹل ٹیچر بھرتی فیز ٹو میں زیادہ سے زیادہ اردو میڈیم خالی آسامیاں اپلوڈ کرانے نیز 465 آسامیاں کو اوپن میں کنورٹ کرنے کا مطالبات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے رکھے گئے،وفد میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد،ریاستی ہائی اسکول صدر عرفان انصاری، کارگزار صدر شوکت مہاتے، پرائمری ریاستی صدر رضوان چمن شیخ،نبیل سید اور دیگر اراکین شامل تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے