कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اے سی ایف سی کی ایک شام ڈاکٹر خدیجہ خان کے نام

پونے: 17؍نومبر (محمد سرور شریف) پونے کی مشہور ادبی تنظیم اے سی ایف سی (اسلم چشتی فرینڈ سرکل پونے) نے ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور ادبی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے 15 نومبر بروز اتوار 2026ء شام 4 بجے این آئی بی ایم روڈ، کوالٹی سفائر (کونڈوا) میں پانچ کتابوں کی مصنفہ جگدل پور (چھتیس گڑھ) کی مشہور شاعرہ ڈاکٹر خدیجہ خان، جو لندن سے پونے تشریف لائیں، ان کے اعزاز میں ایک باوقار شعری نشست کا اہتمام کیا، جس میں پونے کے ممتاز اہلِ قلم، دانشور، شعرائے کرام کے علاوہ ادب نواز سامعین نے شرکت کی۔ اس خوبصورت شعری نشست کی صدارت پونے کے استاد شاعر حسام الدین شعلہ صاحب نے فرمائی۔ مہمانِ خصوصی ماسٹر تہور حسین صاحب تھے اور نظامت کے فرائض خوش گلو شاعر ضیاء باغپتی صاحب نے نہایت سلیقے اور روانی کے ساتھ انجام دیے۔
اس پُروقار شعری نشست میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی ہیں: حسام الدین شعلہ، اسلم چشتی، ضیاء باغپتی، رفیق قاضی، امتیاز خان، مہیش بجاج لکھنوی، ڈاکٹر خدیجہ خان، مسرور تمنا، کوثر جہاں، حمیدہ حکیم، شاہ نواز قاضی، میڈی کرسٹی، مصیب اعظمی اور احمد کاشف۔
مہمان شاعرہ ڈاکٹر خدیجہ خان صاحبہ کا استقبال پھولوں اور شال سے کیا گیا۔ اس شعری نشست کی خاص بات یہ رہی کہ پونے کے معتبر شعراء کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء بھی شریک ہوئے۔ ہر شاعر نے اپنے کلام اور ادائیگی کے ساتھ سامعین کو متاثر کیا۔ ڈاکٹر خدیجہ خان کی نظموں نے پوری محفل کا دل جیت لیا۔ اس کی وجہ یہ رہی کہ سامعین نہایت باوقار، سنجیدہ اور ادب فہم تھے، جنہوں نے ہر عمدہ شعر پر بھرپور داد دے کر محفل کو زندہ و تابندہ رکھا۔ اس طرح پوری فضا شعری لطافت، فکری گہرائی اور تہذیبی شائستگی سے معمور نظر آئی۔
نشست کی شروعات اسلم چشتی نے اے سی ایف سی کے تعارف سے کی۔ بعد ازاں حمیدہ حکیم نے مہمان شاعرہ کا بھرپور تعارف پیش کیا۔ مشاعرے کے اختتام پر اسلم چشتی نے تمام مہمانان، شعرائے کرام اور باذوق سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ کامیاب شعری نشست شام 6:30 بجے اختتام کو پہنچی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے