कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد بلال محمد اسماعیل کو ریاستی سطح کے ’’اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026ء‘‘ سے نوازا گیا

پاتھری :15؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات، مثالی تدریسی صلاحیتوں، محنت، لگن اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد کے اعتراف میں جناب محمد بلال محمد اسماعیل، صدر مدرس، پی ایم شری ضلع پریشد اسکول، پاتھری کو مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے باوقار ریاستی سطح کے ’’اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026ء‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔اس سلسلے میں 15 نومبر 2026ء بروز اتوار اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں مہمانِ خصوصی جناب سلیم سارنگ صاحب اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی کے ہاتھوں سے انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا۔یہ ایوارڈ ان کی طویل تعلیمی جدوجہد، پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے انجام دی جانے والی مخلصانہ خدمات کا قابلِ قدر اعتراف ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے بلکہ پاتھری کے تعلیمی حلقوں کے لیے بھی خوشی اور فخر کا باعث بنی ہے۔ان کی اس نمایاں کامیابی پر صدر مدرس ، اساتذہ، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تعلیمی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ شعبۂ تعلیم میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور ان کی تعلیمی و ملی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے