कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صفائیاں پیش نہ کریں دنیا والوں کو ۔۔۔

خاموشی الزام تراشی،تہمت اور توکل کا ایک خاص منظر،آئے سمجھیں یہ قرآنی واقعات

تحریر: آفرین شیخ، شولاپور

قرآن صرف اُنگلیاں گھما کر پڑھنے والی کتاب ہے یا عقل کے پیمانے کو عملی زندگی میں لانے اور استعمال کرنے والا زندہ جاوید ثبوت۔۔۔
آئیے سمجھتے ہیں اس موضوع کو جو ہمارے معاشرے کے بہُت سے جاہلانہ پڑھے لکھے افراد اور خاندانوں میں آج بھی موجود ہیں۔
شادی کے بعد اولاد کا ہونا مانو سب کی سب سے اول خواہش ہوتی ہے لیکن ہم کبھی یہ سوچتے ہیں کے ہر چیز کا ایک وقت مقرر اور اللہ کے کن کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہیں۔
اللہ نے قرآن کریم میں سورہ مریم میں سب سے پہلے حضرت زکریا علیہ سلام اس کے فورا بعد حضرت مریم علیہ سلام کا ذکر کیوں کیا ہیں؟
جب کے دونوں کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں لیکن اللہ ہمیں کونسا سبق دینا پسند کر رہا ہیں۔
حضرت زکریا علیہ سلام جو کہ حضرت یحییٰ علیہ سلام کے والد یعنی خود پیغمبر اور اور ایک اگلے نبی کی بشارت دینے والے والد
عمر ہو چکی تھی اللہ نے عمر کے آخری حصہ میں اولاد کی خوش خبری دی عمومی طور پر نا ممکن سی بات۔
پھر اللہ نے حضرت مریم علیہا سلام جیسی پاک دامن عورت کو چنا حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی پیدائیش کے لیے
ایک کنواری اور جوان عورت کی ماں بننے کا سفر جو ایک عمومی طور پر نا ممکن سی بات۔
پھر اللہ نے یہ ایسا کیوں کیا؟ اس کے پیچھے کونسے مقاصد چھپے ہیں۔
جب حضرت زکریا علیہ سلام حضرت مریم علیہ سلام کے محراب جاتے تو وہاں بے موسم پھل دیکھتے تھے جو اس دنیا میں موجود نہیں تھے ایسے نایاب پھل ۔حضرت زکریا علیہ سلام نے حضرت مریم علیہ سلام سے دریافت کیا
اے! مریم یہ پھل تمہارے پاس کہاں سے آئے؟
حضرت مریم نے جواب دیا؟’ بے شک ! یہ اللہ کے پاس کے ہیں اللہ جسے چاہیے بے حساب عطا کرتا ہے۔
یہی تو کل حضرت زکریا علیہ سلام کو دعا کرنے پر مجبور کر دیتا ہے بے شک اللہ چا ہے تو اولاد جیسی نعمت سے نواز بھی سکتا ہیں۔
بے شک اللہ نے حضرت مریم علیہ سلام اور حضرت یحییٰ علیہ سلام دونوں کو ایک ہی جواب میں مطمئین کر دیا؟ بے شک یہ تو مجھ پر بہت آسان ہیں!اور دونوں نے بھی اللہ کے فیصلے پر سر جھکا دیا
یہاں ایک سبق ہے خاموشی کا مظہرا!
یعنی دونوں کا اللہ پر توکل اور اس کے فیصلوں پر بنا شک شبہ کے خاموشی سے راضی ہونا۔
جب دونوں کی دعا قبول ہوئی تو اللہ نے حضرت زکریا علیہ سلام کو تین دن تک خاموش رہنے کا اور حضرت مریم علیہ سلام کو بھی یہی مشورہ دیا۔بے ان سے سوالوں کے جواب اور گواہی اُن کی اولاد کے سپرد تھی۔
اللہ جب کوئی معجزہ عطا کر دیتا ہیں تب ہمیں چاہیئے کے ہم دنیا کو صفائیاں پیش کرنے سے پرہیز کریں بے شک اللہ تمام اسباب کا مالک ہیں خاموشی ایک طاقتور ہتھیار ہے۔اللہ خود اسباب بنا دیتا ہیں جو دنیا ہم پر سوالات اور الزام لگائے جیسے حضرت مریم علیہ سلام پر لوگوں نے الزام لگائے تھے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حضرت زکریا علیہ سلام چو نکہ ضعیف ہو چکے تھے اور بیوی بھانج تھی پھر اللہ نے ایسا کیوں کیا۔
اللہ یہ بتانا چاہتا تھا کے میرے لیے کچھ مشکل نہیں ہے ۔میرے لیے سب آسان ہے اگر جوانی میں اولاد ہوتی تو لوگ کہتے تھے یہ کونسی نئی بات ہے بڑھاپے میں اولاد کے دے کر اللہ نے سوچنے پر مجبور کیا۔
بعض اوقات اللہ ہماری دعا روک لیتا ہیں اس وقت تک جب ہمارا توکل اور معجزات یکدم عروج پر نا ہو۔
حضرت عیسی علیہ سلام بغیر ماں باپ کے بھی اس دنیا میں آ سکتے تھے جیسے حضرت آدم علیہ سلام کو پیدا کیا لیکن اُن کے لیے حضرت مریم جیسی کنواری خاتون کو کیوں چنا گیا؟
اگر عیسیٰ علیہ سلام کہی سے نمودار ہوتے تو لوگ انسان کے بجائے معبود بنا کر اُنکی پرستش کرتے تھے اللہ نے انھیں بغیر باپ کے انسان بنا کر اس لیے بھیجا کے انکی کوئی عبادت نہ کریں معبود نہ سمجھیں اور اللہ کے عظیم کرامات و مجزات کو دیکھیں۔اللہ نے یہ پیغام دیا کے بغیر باپ کے پیدا کرنے پربھی اللہ قادر ہیں۔
اگر کوئی تم پر تہمت لگائے الزام لگائے پاکدامنی پر سوال اٹھائے تو بالکل ایسی خاموشی اختیار کرو جیسا اللہ نے حضرت مریم علیہ سلام کو حکم دیا تین روز خاموشی کا روزہ!
یہ بات دور حاضر میں پیغام ہے اولاد نا ہوتو ہم اللہ پر توکل چھوڑ کر عامل، پیر بابا، درگاہ تعویذات کے پیچھے بھاگتے ہیں اوربعض اوقات اس درمیان اگر ہو بھی جائے تو ہم اللہ پر توکل کی جگہ غیروں کو اس کا کریڈٹ دیتے ہیں ۔اللہ ایسے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیتا ہیں
جو اللہ پر توکل چھوڑ کر غیر کو خدا بنا لیتے شرک میں مبتلا ہو جاتے ہیں
حضرت زکریا علیہ سلام نے سوائے اللہ کے کسی اور در کا سہارا نہیں لیا آخر اللہ نے انھیں وہی عطا کیا جسکا انتظار عمر بھر تھا
فرق ہیں توکل کا
اللہ کے فصیلوں پر راضی کا
خاموشی کا
اور فرمابرداری کا
بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔بس اللہ کا ہو کر تو دیکھو،اس کے فصیلوں پر راضی ہو کر تو دیکھو وہ تمہیں یحییٰ عطا نا کریں تو کہنا۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے