कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان آباد ضلع کے آٹھ مثالی اساتذہ کو مسلم ویلفیئر اسوسییشن نے دیا اعزاز

عثمان آباد :15؍نومبر(راست)مسلم ویلفیئر اسوسییشن ممبئی کی جانب سے امام الہند بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر یومِ تعلیم کی مناسبت سے سٹیٹ بیسٹ ٹیچر (ریاستی مثالی معلم)ایوارڈ پروگرام کا انعقاد اورنگ آباد کے مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر پر عمل میں آیا۔ اس ایوارڈ فنکشن میں ضلع عثمان آباد کے آٹھ مثالی اساتذہ کرام ریاستی اعزاز سے سرفراز کیے گئے۔ جن میں پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے متحرک صدر مدرس جناب محترم شاہ طیب علی سر، ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کلمب کے فعال معلم جناب محترم شیخ ساجد احمد سر، گلشن اطفال اردو پرائمری اسکول کھرنی محلہ عثمان آباد کی فعال معلمہ محترمہ مہر النساء بیگم صاحبہ ، محمد منیر اردو پرائمری اسکول ہنگرگہ تعلقہ تلجاپور کے فعال معلم جناب محترم شیخ امتیاز سر، پنڈت جواہر لال نہرو اردو اسکول بھوم کی فعال معلمہ محترمہ شمیم بیگم صاحبہ، ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول واشی کی فعال معلمہ محترمہ سیدہ فاطمہ صاحبہ، پی ایم شری بلدیہ اردو پرائمری اسکول نمبر آٹھ عثمان آباد کی فعال معلمہ محترمہ شیخ عظمیٰ بیگم صاحبہ شامل ہیں۔ ان تمام اساتذہ کرام کو بارونق اجلاس میں معزز مہمانانِ کرام کے دستِ مبارک سے مومنٹو اور سرٹیفیکیٹ دے کر نوازا گیا۔ اس اجلاس میں مسلم ویلفیئر اسوسییشن کے قومی صدر جناب محترم سلیم سارنگ صاحب ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کی صدر شعبہ اردو کیرتی مالینی جاوڑے صاحبہ، سابقہ آئی اے ایس افسر و فلمی اداکار انیل مورے صاحب، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب محترم ایم اے غفار سر اور ایکتا فاؤنڈیشن پربھنی کے بانی جناب محترم عظمت خان صاحب و دیگر مہمانان موجود تھے۔ اس اعزازی تقریب میں حلقہءاحباب سے موظف مثالی معلم جناب محترم شیخ شاگرد احمد سر اور ڈاکٹر شیخ مولا سر موجود تھے۔ اعزاز یافتہ اساتذہ کرام کے اس ایوارڈ پر انہیں حلقہءاحباب کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات پیش کیے جارہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے