कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدھیہ پردیش کے سی ایم موہن یادو نے اپنے والد سے 500 روپے مانگے

اجین 16 جون۔مدھیہ پردیش کے مذہبی شہر اجین میں ایک جذباتی لمحہ دیکھنے کو ملا جب ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے والد سے رابطہ کیا اور 500 روپے مانگے۔دنیا میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اپنے والد کو یاد کر رہا ہے اور ان کی تعظیم میں مصروف ہے۔ اس موقع پر اجین میں بھی جذباتی منظر دیکھنے کو ملا۔ موہن یادو اپنے والد مول چند یادو کے پاس پہنچے اور ان سے بات کی۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اس سے 500 روپے بھی مانگے۔ جب وزیر اعلیٰ نے ان کے والد سے پیسے مانگے تو انہوں نے اپنی جیب سے 500 روپے کی گڈی نکال کر ان کے حوالے کر دیا۔ اس سے وزیر اعلیٰ نے ایک نوٹ نکالا اور باقی اپنے والد کو واپس کر دیا۔ اس موقع پر والد نے ٹریکٹر کی مرمت کا بل بھی وزیراعلیٰ کے حوالے کیا۔ سی ایم یادو اور والد مول چند کے درمیان بات چیت کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔


Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے