कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر اکولہ میں نشہ مخالف مہم کا بیڑا مجلس علماء حق نے اٹھایا

تعلیمی اداروں، خواتین اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ مہم کو مستقل سماجی تحریک بنانے پر زور

اکولہ: 6 نومبر(نامہ نگار) نشہ آور اشیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے تباہ کن اثرات کے پیشِ نظر نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے، عوام میں شعور و بیداری پیدا کرنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے مجلس علماء حق اکولہ نے شہر گیر ’’نشہ مخالف مہم‘‘ کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہ مہم 5 نومبر تا 20 نومبر 2026ء تک جاری رہے گی۔اسی سلسلے میں 6 نومبر 2026ء، بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء، معروف تاجر و سماجی کارکن الحاج نثار احمد قریشی صاحب المعروف نثار سیٹھ کی رہائش گاہ پر علاقہ اکوٹ فائل کے مذہبی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی شعبوں سے وابستہ ذمہ داران کی ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔نشست کی صدارت شہر کے معروف و بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا الحاج صفدر خاں صاحب قاسمی مدظلہ العالی نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز حافظ افراز صاحب کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی فضا عطا کی۔ بعد ازاں مولانا سید عزیز الدین فلاحی صاحب نے افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن و احادیث کی روشنی میں نشہ آور اشیا سے اجتناب اور معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کی اہمیت واضح کرتے ہوئے عوام سے مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔اس موقع پر مہم کے روحِ رواں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی شرعیہ کونسل کے رکن، شہر قاضی دارالقضا اور متحرک سماجی،تعلیمی و دینی رہنما مولانا الحاج مفتی اشفاق قاسمی صاحب نے نشہ مخالف مہم کی ضرورت و اہمیت پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشہ موجودہ معاشرے کا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس کے اثرات صرف فرد کی صحت تک محدود نہیں رہتے، بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو متاثر کرتے ہیں۔ بالخصوص نوجوان نسل کو گٹکا، تمباکو، سگریٹ، شراب اور دیگر منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھرپور تعاون کریں اور اسے ایک مؤثر عوامی تحریک کی شکل دیں۔بعد ازاں منعقدہ اوپن سیشن میں شرکاء نے مہم کو مؤثر، منظم اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے مختلف اہم تجاویز پیش کیں۔ محترم سرفراز نواز خان صاحب (سیکریٹری، ملت ایجوکیشنل کیمپس) نے خواتین اور اسکولوں میں خصوصی بیداری پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی اور اس مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سید جعفر علی صاحب (ڈائریکٹر میرٹ انگلش کوچنگ کلاسز) نے ابتدائی عمر ہی سے بچوں میں نشے کے مضر اثرات کے تعلق سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پرائمری جماعتوں کے طلبہ کے درمیان خصوصی بیداری سرگرمیاں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔نجات خان صاحب (سماجی کارکن) نے اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کم از کم دس منٹ طلبہ کے ساتھ نشہ آور اشیا کے نقصانات اور ان سے بچاؤ کے موضوع پر گفتگو کریں، تاکہ نئی نسل میں ابتدا ہی سے نشے کے خلاف شعور و آگہی پیدا ہو سکے۔نجیب الرحمٰن خان صاحب (لیکچرر) نے مہم کے منصوبے کو وقت کی اہم ضرورت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے محض پندرہ روزہ سرگرمی تک محدود رکھنے کے بجائے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مہم کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے مائیکرو پلاننگ، مختلف سرگرمیوں کے لیے ذمہ دار افراد پر مشتمل ٹیموں کی تشکیل، سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال اور ہر سرگرمی کے لیے واضح ذمہ داریوں کے تعین پر زور دیا، تاکہ مہم کے مقاصد منظم انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔
ڈاکٹر زبیر ندیم صاحب (فلائنگ کلرز گروپ) نے نشے کے عادی افراد کی کونسلنگ اور رہنمائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے اپنے ادارے کا مرکز مستقل بنیادوں پر خدمات انجام دینے کے لیے پیش کیا۔ ان کی اس پیش کش کو مہم کے تحت نشے سے متاثرہ افراد کی اصلاح، رہنمائی اور بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔شہزاد خان صاحب نے نشہ میں ملوث افراد پر نظر رکھ کر ان کا رکارڈ رکھنے کا مشورہ دیا نشست میں دیگر شرکاء نے بھی اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں مجموعی طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے خاندان، تعلیمی اداروں، مذہبی و سماجی تنظیموں اور شہری ذمہ داران کو متحد ہوکر مشترکہ اور مسلسل جدوجہد کرنا ہوگی۔
آخر میں، حضرت مولانا الحاج صفدر خاں صاحب قاسمی مدظلہ العالی نے اپنے صدارتی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ نشہ مخالف جدوجہد کو محض ایک وقتی مہم یا رسمی سرگرمی تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ اسے شہر کی مشترکہ سماجی ذمہ داری اور مستقل اصلاحی تحریک کی شکل دی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھتے ہوئے ایک صحت مند، باشعور اور نشہ پاک معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔
اس موقع پر مولانا طفیل احمد ندوی صاحب (امام و خطیب نگینہ مسجد)، مولانا فیض الحسن قاسمی صاحب ( امام و خطیب مسجد الفلاح) ،صداقت علی ندوی صاحب (امام و خطیب اقصیٰ مسجد)، حافظ فاروق،حافظ انواروتمام سیاسی قائدین و عمائدین شہر شریک تھے ۔اظہارِ تشکر و نظامت کے فرائض مولانا سید مظفر حسین مظاہری صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ آخر میں صدرِ اجلاس حضرت مولانا الحاج صفدر خان صاحب قاسمی مد ظلہ العالی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے