कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سید اسماعیل گوہر کے افسانچوں کے مجموعے ’ترکش‘ کی رسمِ اجراء

خلدآباد:7؍نومبر ( راست) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA) کے زیرِ اہتمام 7 اور 8 نومبر 2026ء کو العرفان اسکول کیمپس، خلدآباد میں منعقدہ دو روزہ تربیتی و تنظیمی کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے پہلے روز 7 نومبر کو معروف قلم کار سید اسماعیل گوہر، (ناندورہ) کے افسانچوں کے مجموعے ’’ترکش‘‘ کی رسمِ اجراء عمل میں آئی۔اس تقریب کی صدارت آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے قومی صدر شیخ عبدالرحیم صاحب نے کی، جبکہ کتاب کی رسمِ اجراء عبدالجلیل صاحب (رکنِ شوریٰ) کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔اس موقع پر خصوصی مہمانان کی حیثیت سے اسلم فیروز صاحب (سینٹرل سیکریٹری)، محمد عتیق شیخ صاحب (صدر آئیٹا، مہاراشٹر)، پٹھان شریف خان صاحب (سیکریٹری آئیٹا، مہاراشٹر)، ریاض الخالق صاحب (نائب صدر آئیٹا، مہاراشٹر) اور محمد علیم اسماعیل (سیکریٹری آئیٹا، ناندورہ) اسٹیج موجود تھے۔کتاب ’’ترکش‘‘ افسانچوں کا مجموعہ ہے، جس میں مصنف نے اپنے تخلیقی تجربات اور مشاہدات کو مختصر مگر بامعنی انداز میں پیش کیا ہے۔ اس مجموعے کی اشاعت اردو ادب میں افسانچے کی صنف کے فروغ کی جانب ایک قابلِ قدر پیش رفت ہے۔اس موقع پر شرکائے تقریب نے مصنف سید اسماعیل گوہر کو اس ادبی کاوش پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ تصنیف اردو ادب کے قارئین میں پذیرائی حاصل کرے گی۔قابلِ ذکر ہے کہ یہ رسمِ اجراء اساتذہ کے دو روزہ تربیتی و تنظیمی کیمپ کے دوران انجام پائی، جس میں تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ادبی سرگرمیوں کو بھی اہمیت دی گئی۔ جس میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے اساتذہ شریک ہوئے تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے