कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم

78 معاملات درج، 69 ہزار 300 روپئے جرمانہ وصول

ناندیڑ: 5؍نومبر ( نمائندہ اعتبار) شہر میں ٹریفک نظام کو ہموار رکھنے اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ناندیڑ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 78 معاملات درج کرتے ہوئے 69 ہزار 300 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی رہنمائی میں ناندیڑ شہر ٹریفک پولیس برانچ، اتوارہ کی جانب سے یہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں 4 نومبر 2026 کو شہر کے اہم راستے کویتا ہوٹل، بافنا ٹی پوائنٹ، برکت کامپلیکس اور دیگلور ناکہ کے درمیان خصوصی مشترکہ کارروائی انجام دی گئی۔اس مہم کی قیادت شہر ٹریفک پولیس برانچ، اتوارہ کے پولیس انسپکٹر اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران نے کی۔ کارروائی میں ٹریفک پولیس کے ملازمین، آر سی پی (RCP) دستہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران سڑکوں کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اس کے علاوہ ہاتھ گاڑیوں، پھل فروشوں، عارضی دکانوں اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی دیگر چیزوں کو بھی ہٹایا گیا۔ وہیں غلط طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے اور آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 78 معاملات میں مجموعی طور پر 69 ہزار 300 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ناندیڑ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی سڑکوں پر غیر قانونی قبضہ نہ کریں، ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے والے مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔ والدین، طلبہ اور شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دیں، ٹرپل سیٹ سفر سے اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے یہ خصوصی مہم آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رہے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے