कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی شہر کا جین زی (GEZ – Z) کیا چاہتا ہے؟

از قلم :سیّد شفق الرحمٰن شِفا،پربھنی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

پربھنی کا جین زی دہلی میں بیٹھے گیانیش کمار کی Accountability فکس کرنے سے پہلے پربھنی کے سیاسی قائدین کی Accountability فکس کرنا چاہتا ہے.
اگر پربھنی کے جین زی کا دل جیتنا چاہتے ہو تو جین زی کے سوالوں کے جواب دو.
١) پربھنی شہر کی بنیادی سہولیات کب حاصل ہونگے تمام محکمہ جات میں اوپر سے نیچے تک دلال لوگوں کے ذریعے کمیشن لیا جانا کب بند ہوگا؟
٢) تعلیمی نظام میں سدھار کب پیدا ہوگا؟
٣) راستے کب تیار ہونگے ، دھول آلودگی سے کب نجات حاصل ہونگا، سڑکیں نالیاں یا عمارتیں خراب ہوجانے پر ٹھیکیدار، باندھ کام ڈپارٹمنٹ، سٹی انجینئر پر کارروائی کی جائیگی یا نہیں؟
٤) کسی بھی تعمیراتی کام کے پاس معلوماتی بورڈ ( کام/پروجیکٹ کا نام، بجٹ، ٹھیکیدار کا نام، ڈیزائن لائف، لمبائی چوڑائی، کام مکمل کرنے کی مدت وغیرہ وغیرہ) لگانے کی قانونی ہدایات پر عمل کب سے کیا جائے گا؟
٥) الیکشن کے درمیان پیسوں کا ریل پیل اور ووٹوں کی خریداری کب ختم ہوگی؟
٦) نسل در نسل چلنے والی خاندانی سیاست، چہرے کی سیاست، شخصیت پرستی کی سیاست پر کب روک لگے گی؟
مختصراً پربھنی شہر کا جین زی صاف و شفاف سیاسی نظام چاہتا ہے جس میں انتظامیہ و ایم ایل اے کارپورٹر رکن پارلیمنٹ یہ سب عوام کے تئیں جواب دہ کب ہونگے؟
ٹرافک نظام جو بد سے بدتر ہوچکا وہ کب بہتر ہوگا ٹرافک سگنل کب شروع ہونگے؟
سٹی بس سرویس کب سے شروع کی جاۓ گی ؟
خانگی دواخانوں ہاسپیٹل میں مریضوں کے علاج کے نام پر رقومات کی لوٹ مار کب بند ہونگی؟

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے