कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے کسان کی موت کے معاملے میں پولیس کی بڑی کارروائی

فنانس کمپنی کے ڈرائیور، پارٹنر اور منیجر سمیت 9 ملزمین گرفتار

ناندیڑ: 29 ؍اکتوبر(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہنگولی گیٹ پل کے قریب واقع ’کے ایف انٹرپرائزز‘ (KF Enterprises) کے فنانس دفتر میں کسان کی لاش ملنے کے حساس معاملے میں ناندیڑ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 9 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں فنانس کمپنی سے وابستہ افراد، ایک پارٹنر اور منیجر بھی شامل ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کسان کی شناخت چندرکانت دگڈوجی شندے (عمر 40 سال)، ساکن مالکوٹھا، تعلقہ مدکھیڑ، ضلع ناندیڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس معاملے میں متوفی کی اہلیہ کی شکایت کی بنیاد پر 24 اکتوبر 2026 کو وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 103(1)، 140(1)، 140(2)، 142، 127(2) اور 3(5) شامل کی گئی ہیں۔
ایس آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات:
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن (آئی پی ایس) کی ہدایت پر ناندیڑ شہر کے سب ڈویژنل پولیس افسر رامیشور وجنے کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں تین پولیس افسران اور چھ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ مقدمے کی مزید تفتیش بھی رامیشور وجنے کے سپرد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق وزیرآباد پولیس اسٹیشن، لوکل کرائم برانچ اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ناندیڑ اور پربھنی میں کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے کے مطلوبہ ملزمین کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمین کی تفصیلات:
اس معاملے میں گرفتار کیے گئے افراد میں جے کمار عرف شیرا (بھیا) بھگوان گائیکواڑ، شیخ امیر شیخ صاحب ، عمران خان، شیخ مدثر شیخ قدیر، شیخ احمد عرف اسلم محمد بشیر، سمدھ ڈوئیبلے، ہریت سنگھ عرف منٹو، ستپال سنگھ اور شیخ شعیب شیخ محمود شامل ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ابتدائی تین ملزمین کو 26 اکتوبر، چوتھے ملزم کو 26 اکتوبر اور پانچویں و چھٹے ملزمین کو 27 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر تین ملزمین کو بھی کارروائی کے دوران حراست میں لے کر وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی ایس آئی ٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں بعض گرفتار ملزمین کو فنانس کاروبار سے وابستہ ڈرائیور، پارٹنر، منیجر اور دیگر کارکنوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بعض ملزمین پولیس کسٹڈی ریمانڈ (PCR) میں ہیں، جبکہ دیگر گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
غیر قانونی قرض وصولی یا دھمکیوں کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں: ناندیڑ پولیس
ناندیڑ پولیس نے کسانوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں قرض کی وصولی یا کسی فنانس کمپنی کی جانب سے غیر قانونی دباؤ، دھمکی یا ہراسانی کا سامنا کرنا پڑے تو خوف یا جذبات میں آکر کوئی انتہائی قدم نہ اٹھائیں۔ ایسے معاملات میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں یا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 112 پر اطلاع دیں۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شکایت موصول ہونے پر متعلقہ قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے