कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر کے اردو اساتذہ کے لیے تدریسی منصوبہ بندی کی مفید کتب شائع

عبدالملک نظامی کی دو دہائیوں پر مشتمل علمی کاوش جاری

ناندیڑ: 29؍اکتوبر ( نامہ نگار) مہاراشٹر کے اردو اساتذۂ کرام کی تدریسی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اے۔ ایم۔ نظامی پبلی کیشنز، ناندیڑ کی جانب سے جماعت اول تا ہشتم کے مختلف مضامین کی سالانہ، ماہانہ اور یومیہ تدریسی منصوبہ بندی پر مشتمل کتب کی اشاعت کا سلسلہ گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔ عبدالملک نظامی کی یہ علمی و تدریسی کاوش اردو اساتذہ میں مقبول رہی ہے اور امسال بھی گزشتہ برسوں کی طرح اس سلسلے کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ان کتب کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں اساتذہ کے لیے سبق کی مؤثر اور منظم منصوبہ بندی، روزمرہ تدریسی سرگرمیوں اور مختلف مضامین کی عملی تدریس سے متعلق رہنمائی ایک ہی جگہ فراہم کی گئی ہے۔ اس سے اساتذہ کو تدریسی عمل کو آسان، مربوط اور نتیجہ خیز بنانے کے ساتھ ساتھ قیمتی وقت اور محنت کی بچت میں بھی مدد مل سکتی ہے۔منتظمین کے مطابق ان تدریسی منصوبہ بندی کی کتب کو قومی تعلیمی پالیسی (NEP 2020) کے رہنما اصولوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ جماعت اول تا چہارم اور جماعت ششم کے نئے نصاب 2024 کے مطابق منصوبہ بندی بھی اس کا اہم حصہ ہے۔ اس کے علاوہ اسکول کوالٹی اسسمنٹ اینڈ ایشورنس فریم ورک (SQAAF) میں بہتر رینک حاصل کرنے کے لیے بھی یہ مواد معاون ثابت ہو سکتا ہے۔اساتذہ کی سہولت کے لیے جماعت اول تا چہارم اور جماعت ششم کی تدریسی منصوبہ بندی پر مشتمل ملٹی کلر چارٹ بھی دستیاب ہیں۔ یہ کتب اور چارٹ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ مختلف علاقوں کے اساتذہ ان سے استفادہ کر سکیں۔
مختلف اضلاع میں دستیابی:
اے۔ ایم۔ نظامی پبلی کیشنز، گلی نمبر 5، حضرت پیر برہان نگر، ناندیڑ سے شائع ہونے والی ان کتب کے لیے درج ذیل مراکز اور نمائندوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
– ناندیڑ: اے۔ ایم۔ نظامی پبلی کیشنز — 9673379359، 8975727694
– ناندیڑ: لکی بک سینٹر، نظامی کالونی — 9890866554
– مالیگاؤں: الطاف سر — 9270274518
– سولاپور: اعتماد بکس — 9175766229
– ناگپور: محمد مقسوم قریشی — 9326210303
– اکولہ: صبور اسکرین پرنٹ — 9823045785
– چھترپتی سمبھاجی نگر: نفیس اسٹیشنری — 9028028271
– بلڈھانہ: رونق بک ڈپو — 9561325001
– امراوتی: سید فاروق، مدرس — 9370729947
– جامنیر، ضلع جلگاؤں: صدف آرٹ اینڈ ملٹی سروس — 9011474961
– دھاراشیو (عثمان آباد): شاگرد احمد، موظف مدرس — 9422654557
– لاتور: سلیم آلند سر، موظف مدرس — 9657337988
– جالنہ: ماولی انٹرپرائزس — 7972283726، 8087487325
– جالنہ: اقراء بک ڈپو — 9860303694
– پنویل: اقبال کونچالی، صدر مدرس — 9404657225
– بھونڈی: محمد آصف، مدرس — 9209402540
– ممبئی: سیفی بک ایجنسی — 9820480292
– پربھنی: نیو پرنس ٹیلرنگ مٹیریل، سپر مارکیٹ روڈ، نزد رحیم نگر — 9860027787
– بیڑ: شیخ مظفر سر — 7020694421
– عمرکھیڑ، ضلع ایوت محل: شیخ عثمان سر — 9822490250
اساتذۂ کرام اور کتب فروش حضرات تدریسی منصوبہ بندی کی ان کتب اور چارٹس کے حصول کے لیے متعلقہ مراکز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے