कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقلیتی تعلیمی اداروں کو بڑی راحت، اقلیتی درجہ سرٹیفکیٹ پر عائد پابندی ختم

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کوشش کامیاب

ممبئی: 29؍اکتوبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے اقلیتی تعلیمی اداروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے مذہبی اور لسانی اقلیتی درجہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اہم حکومتی فیصلہ 29 اکتوبر 2026 کو جاری کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب اقلیتی درجہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے اقلیتی ترقیاتی محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری یا سکریٹری کو مجاز اتھارٹی قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ریاست کے اقلیتی تعلیمی اداروں کے زیرِ التوا معاملات کو حل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔اقلیتی طبقے، اقلیتی تعلیمی اداروں اور طلبہ کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد نے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں اقلیتی ترقیاتی محکمے کی سکریٹری ڈاکٹر مادھوری کھوڑے سے اہم میٹنگ کی تھی۔ اس موقع پر ریاستی صدر عرفان انصاری اور ریاستی کارگزار صدر شوکت مہاتے، سید نبیل، ضلع صدر اقبال کونچالی، سمیت سمیت تنظیم کے نمائندوں نے اقلیتی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل پیش کرتے ہوئے اقلیتی درجہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تنظیم کی جانب سے توجہ دلائی گئی تھی کہ اقلیتی درجہ سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو مختلف انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا تھا کہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرکے زیرِ التوا درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، تاکہ اقلیتی اداروں اور وہاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو درپیش مشکلات دور ہوسکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے