कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چوتھی اور ساتویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان کی فیس معافی کے لیے حکومت سے بات چیت جاری، پریکشا پریشد کمشنر انورادھا اوک

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی مسلسل کوشش جاری

پونے :29؍اکتوبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )ریاست مہاراشٹر میں خشک سالی کی صورتحال کے پیش نظر چوتھی اور ساتویں جماعت کے تمام طلبہ کی اسکالرشپ امتحان فیس مکمل معاف کرنے کا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے 27 اکتوبر 2026 کو تحریری مکتوب پیش کیا گیا، جبکہ 29 اکتوبر کو دوبارہ مکتوب پیش کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کی کمشنر محترمہ انورادھا اوک سے ساجد نثار احمد نے فون پر گفتگو کی گئی۔گفتگو کے دوران کمشنر انورا دھا اوک نے بتایا کہ اسکالرشپ امتحان کی فیس معافی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں مثبت پیش رفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حتمی فیصلہ حکومت کی سطح پر لیا جائے گا۔تنظیم نے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ ریاست میں خشک سالی اور معاشی مشکلات کے باعث کسانوں اور کمزور معاشی حالات والے خاندانوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں طلبہ پر امتحانی فیس کا اضافی بوجھ نہیں پڑنا چاہیے۔ اسی لیے چوتھی اور ساتویں جماعت کے تمام طلبہ کی داخلہ فیس اور امتحانی فیس مکمل معاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد اس معاملے میں مسلسل پیروی کر رہے ہیں۔ تنظیم نے وزیر تعلیم داداجی بھوسے سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کے تعلیمی مفاد، معاشی مشکلات اور یکساں تعلیمی مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مثبت فیصلہ کیا جائے، تاکہ تمام میڈیم اور تمام انتظامی نظام کے تحت چلنے والے اسکولوں کے طلبہ کو فیس معافی کا فائدہ حاصل ہو سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے