कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نور خاندیش ٹریننگ اکیڈمی بلڈنگ، جاری تعمیری کام کا معائنہ و اقدامی نشست

بھساول:29؍اکتوبر(صلاح الدین ادیب) بدھ 28 اکتوبر 2026 نور خاندیش ایجوکیشنل ویلفر ٹرسٹ ممبئی کا بھساول ضلع جلگاوں میں ایک ٹریننگ اکیڈمی کی عمارت کی تعمیر کا کام جا ری ہے۔ اس کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ممبئی سے ٹرسٹ کے اراکین میں صدر مرزا نثار بیگ صاحب ، سیکریٹری سید صادق علی، خالد فتح محمد، اور ٹرسٹی مشتاق خان و ایکسپرٹس کی ٹیم کے علاوہ خاندیش علاقے کے عمائدین شہر اور قائدین نے آج اس کام کا جائزہ لیا اور جاری تعمیری کام کا معائنہ کرتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ ایک مختصر سی نشست جس کا آغاز محترم جناب عبدالرؤوف صاحب فیض پور نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد ٹرسٹ کے صدر اور روح رواں مرزا نثار بیگ صاحب سابق ایجوکیشن آفیسر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے آج کے پروگرام کی غرض و غایت اور ٹرسٹ کے کاموں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آج جو عمارت ہم تعمیر کرنے جا رہے ہیں اس میں ہمیں تمام ہی لوگوں کا خصوصا” پرسیڈنٹ اسلام جم خانہ ایڈوکیٹ جناب یوسف ابراہنی صاحب ، انجمن خیر الاسلام کے صدر ہانی فرید احمد صاحب، ڈاکٹر شیخ عبداللہ وائس پرسیڈنٹ انجمن اسلام ممبی، مہربان محترم جناب عزیزالرحمان صاحب ڈائریکٹر سٹی میکر ڈیولپر اور محترمہ عابدہ انعام دار صاحبہ پونہ کا تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ حبیب انجینیئر صاحب جل گاؤں بھی اس کام میں اپنی بے لوث خدمات بڑی مستعدی سے انجام دے رہے ہیں۔ٹرسٹ کے اس سال جاری کردہ نئی براؤزر کے حوالے سے تمام سرپرستوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بیگ صاحب نے خصوصی طور پر 2017 سے ٹرسٹ کی جانب سے جاری ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز میں مالی تعاون دینے والےآل انڈیا میمن جماعت اور اس کے صدر جناب اقبال میمن آفیسر کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ مسلسل چار سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ ٹرسٹ کا مالی تعاون کر رہے ہیں اور ابھی بھی ہمیں اس کام میں ان کی رہنمائی اور سرپرستی حاصل ہے، لہذا آپ سب موجود حضرات بھی ہمیشہ کی طرح اس میں مالی تعاون دیں اور اپنے رشتے دار اور دوست احباب کو توجہ دلائیں۔اس کے بعد اپنی گفتگو میں جناب عبدالرؤف صاحب نے حالات حاضرہ کی روشنی میں مدلل انداز میں اکاڈیمی کے قیام کو وقت کی ضرورت بتایا اور اسے مضبوط کرنے کے لیے وہاں موجود سبھی حضرات کو دام،درم اور سخنے تعاون پیش کرنے کی درخواست کی اور اپنی جانب سے بطور تعاون رقم پیش کی۔ اپنے صدارتی خطبے میں جلگاؤں سے تشریف لائے ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نےاکیڈمی بلڈنگ کی عمارت کے مقصد اور اس کی اہمیت و افادیت واضح کرتے ہوئے عملی طور خود اپنی جانب سے بھی مالی تعاون پیش کر کے وہاں موجود افراد کو ترغیب دی۔ اس دوران میمن مجید زکریا صاحب نے اپنے سابقہ وعدے کے مطابق مالی تعاون کی شکل میں اپنے رقم پیش کی اور وہاں موجود دیگر صاحب خیر حضرات نے بھی اپنی رقومات پیش کر کے اور لکھوا کر جاری کام کی تئیں اپنی دلچسپی، سخاوت اور دریا دلی کا ثبوت پیش کیا جن میں بھساول شہر کے معزز نظام سرکار ، کارپوریٹر جناب امین قریشی، جناب سکندر خان کے ساتھ ساتھ مرزا نور بیگ صاحب ،جناب بشارت سر، حکیم سیٹھ اور دیگر عمائدین شہر موجود تھے نظامت کے فرائض ساپق پرنسپل مرزا اسلم بیگ نے بخوبی انجام دیے۔ آخر میں ٹرسٹی خالد فتح محمد نے شکریہ کی رسم دعائیہ کلمات کی شکل میں پیش کیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے