कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلوتحصیل دفتر کی بجلی منقطع؛ سرکاری کام کاج ٹھپ، عوام کو شدید پریشانی

سیلو :27؍اکتوبر(ابرار بیگ)سیلو شہر میں آج بروز منگل 27 اکتوبر صبح 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی وجہ سے سیلو تحصیل دفتر کا سرکاری کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسناد اور ضروری دستاویزات کے لیے آنے والے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔تحصیل آفس میں راشن کارڈ، رہائشی سند، آمدنی کا سرٹیفکیٹ جیسی اہم دستاویزات اور دیگر سرکاری کاموں کے لیے بڑی تعداد میں شہری آتے ہیں۔ تاہم، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر اور دیگر مشینری بند پڑی رہی، جس کے نتیجے میں تمام امور معطل ہو گئے۔ بار بار کوششوں کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر شہریوں کی طرف سے شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔شہریوں اور پریشان حال مستحقین کا مطالبہ ہے کہ محکومے بجلی کے اعلیٰ افسران اس غفلت کا فوری نوٹس لیں، موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں اور بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے