कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو کونسلر کے رشتہ داروں کی جانب سے گالی گلوچ اور بھتہ خوری پر بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال

سیلو :27؍اکتوبر(ابرار بیگ) سیلو میونسپل کونسل میں آج بروز منگل 27 اکتوبر کو ہنگامہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں سیلو بلدیہ کے کونسلر اور ان کے رشتہ داروں نے میونسپل کونسل کے ملازمین کو مبینہ طور پر گالی گلوچ کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کے خلاف بلدیاتی ملازمین نے دوپہر سے ہی کام بند ہڑتال شروع کر دی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، پچھلے کچھ دنوں سے سیلو میونسپل کونسل میں کونسلروں اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر دباؤ اور ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ افسران اور ملازمین کے ساتھ بدتمیزی اور غیر قانونی کام کروانے کے لیے رقم کا تقاضا کرنے کی بازگشت عام ہے۔ منگل کی دوپہر بارہ سے ایک بجے کے درمیان، ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر اکشے اینداپورکر کو طلب کیا گیا اور ‘گیتا راجندر منِیار’ کے سروے نمبر 16 کے این اے اور لے آؤٹ کے سلسلے میں 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر گالی گلوچ کی گئی۔ بلدیاتی ملازمین کا الزام ہے کہ اس پورے واقعے میں ایک خاتون کونسلر کے بیٹے بھاؤ سونونے، ہری کالے، بالو کاجلے۔ اور کپل پڈول سمیت دیگر افراد ملوث ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میونسپل کونسل کے ملازم اور ملازمین کریڈٹ سوسائٹی کے صدر شیخ معین کے ساتھ کچھ کونسلروں اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے مارپیٹ اور گالی گلوچ کی گئی تھی۔آج رونما ہونے والے اس ناخوشگوار واقعے کے پیشِ نظر سیلو میونسپل کونسل کے ملازمین نے دوپہر سے شام تک مکمل کام بند ہڑتال رکھی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ضلعی انتظامیہ کے افسر کو باضابطہ تحریری میمورنڈم پیش کی گئی ہے، جس میں میونسپل کونسل کے تمام ملازمین کو فول پروف سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے