कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر خواجہ مسروراحمد صاحب : تحقیق کی دنیا میں علمی بصیرت اور فکر نو ( حصول پی۔ ایچ ۔ڈی ڈگری) نئی نسل کے لیے مشعل راہ

امراؤتی :22؍اکتوبر(این۔ ایس بیگ ) شہر امراؤتی کی مشہور و معروف علمی و ادبی شخصیت خواجہ مسرور صاحب یونیورسٹی اور تحقیق کی دنیا میں نہایت مقبولیت حاصل کررہی ہے۔آج کل ہر زبان پر آپ کا نام ہے ۔حال ہی میں آپ کو سنت گاڑگے بابا امراؤتی یونیورسٹی،امراؤتی سے علم نباتیات کے نئے اور انوکھے موضوع پر پی۔ ایچ ڈی کی ڈگری اعزاز کی گئی۔آپ نے دی گورنمنٹ ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینیٹیز آٹونومس امراؤتی سے شعبہ سائنس علم نباتیات Botney کی سپر وائزرمحترمہ منجوشا واٹ کی قیادت میں پی ۔ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔”پیڑ پودوں کی مدد سے انسانی امراض کے ادویات کی شناخت” آپ کے تحقیق کا اہم موضوع تھا۔عمر رواں کے اس آخری مرحلہ میں سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کی خواہش نے آپ کو تحقیق کی دنیاسے متعارف کروایا ۔ آپ کے دل میں درس و تدریس کی دبی دبی خواہش نے جنم لیا، علم کے اس نرالے شوق نے پھر وہی کالج کی دنیا ،ریسرچ اور مختلف تحقیقی کاموں کو نہایت لطف اندوزی سے مکمل کیا۔آپ کا تحقیقی طریقہ کار نئی نسل کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔ دوسرے محکمہ سے سبکدوشی کے بعد تدریس خدمات بھی اسی کالج میں انجام دے رہے ہیں۔ علم کے اس شوق کی داستان واقعی حیرت زدہ ہے۔آپ کی لگن، مشق،جدوجہداور تحقیق و تخلیق کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ۔آپ نے نہایت دلجمعی اور محنت سے اپنے تحقیقی کام کو مکمل کیاہے۔ اس غیر یقینی کامیابی کے حصول کے موقع پرخواجہ مسرور احمد صاحب کو مہاراشٹر راجیہ الپاسنکھائینک ادھیکاری کرمچاری ایسوسی ایشن، امراؤتی ڈویژن ( MRAAKA) کی ٹیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق (صدر، امراؤتی حلقہ)، ڈاکٹر عمران خان (نائب صدر)، پروفیسر ڈاکٹر ذاکر خان (سیکریٹری), ڈاکٹر قاضی سید نظام الدین (جوائنٹ سیکرٹری)، محسن علی (خزانچی)، آصف بیگ (شریک خزانچی) ان صاحبان نے آپ کے دولت کدہ پر حاضری دی پر اور احمد صاحب کو شال اور گلدستہ پیش کرکے اعزاز و اکرام کیا۔مسرور احمد صاحب کی تعلیم کا کچھ حصہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں مکمل ہوا ۔اس کے بعد والد کی ملازمت کی وجہ سے کچھ عرصہ اکولہ میں قیام پذیر ہوئےاور پھر حصول اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کی غرض سے امراؤتی میں سکونت اختیار کی ۔آپ کی لگن اور جذبہ کو سلام ۔ تحقیق کی دنیا میں آپ کی علمی بصیرت اور قوت فکر نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے ۔آپ نے ثابت کردیا کہ مسلسل محنت کامیابی کی ضامن ہوتی ہے ،اپنے چیلنجیس کو محدود نہ کریں بلکہ اپنی حدود کو چیلنج کریں ۔ زندگی کے اس کمفرٹ زون میں آپ نے تحقیق کی دنیا کو خوش آمدید کہا۔ ہم اس کامیابی پر انھیں مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ آپ کے تحقیقی امور ،نئی امیدیں،توقعات اور درس و تدریس کی دنیا میں ایک نںۓ نام کا اِضافہ، طلبہ کے لیے مشعل راہ ثابت ہو ں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے