कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فضول رسموں نے نکاح کو مشکل بنا دیا، سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق نکاح آسان بنائیں: مولانا شعیب

جمعیۃ علماء شہر میرٹھ کے زیرِ اہتمام اصلاحِ معاشرہ پروگرام، غیر ضروری اخراجات ترک کرنے پر زور

میرٹھ، 22 اکتوبر (محبوب الحسن مظفرنگری)جمعیۃ علماء شہر میرٹھ حلقہ نمبر 14 کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز بعد نمازِ مغرب زین المساجد، بیگم باغ، میرٹھ میں ’’آؤ! نکاح کو آسان بنائیں‘‘ مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ کا ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کا مقصد نکاح کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق آسان بنانے اور معاشرے میں رائج فضول رسم و رواج کے خاتمے کے لیے بیداری پیدا کرنا تھا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شعیب، استاذ دارالعلوم میرٹھ، شاہی جامع مسجد نے احادیثِ مبارکہ اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے واقعات کی روشنی میں نکاح کی اہمیت اور سنت کے مطابق نکاح کرنے کی برکات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ نکاح کو آسان بنانا خوش گوار ازدواجی زندگی اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔ فضول خرچی، غیر ضروری اخراجات اور نت نئی رسموں نے نکاح کو مشکل بنا دیا ہے، جس کے باعث نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نکاح کو آسان بنانے کے لیے غیر ضروری رسموں کو ترک کرنا اور سنتِ نبوی ﷺ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب تک معاشرے کے افراد سادگی کو اختیار نہیں کریں گے اور فضول اخراجات سے اجتناب نہیں کریں گے، اس وقت تک نکاح کو آسان بنانے کا مقصد پوری طرح حاصل نہیں ہوسکے گا۔پروگرام کے اختتام پر مفتی ذکاءالرحمن قاسمی، امام و خطیب زین المساجد، بیگم باغ، میرٹھ نے دعا کرائی، جس کے ساتھ پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر بازار اور محلے کے لوگوں نے جمعیۃ علماء شہر میرٹھ کی اصلاحی و سماجی خدمات کو سراہا۔ یہ پروگرام حلقہ نمبر 14 کی جانب سے اصلاحِ معاشرہ اور نکاح کو آسان بنانے کی مہم میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے