कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیڈیل پرائمری اسکول، پربھنی میں مفت طبی معائنہ کیمپ: تمام طلبہ کا ای-این-ٹی (ENT) معائنہ کیا گیا

پربھنی :22؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ):آئیڈیل پرائمری اسکول، پربھنی میں طلبہ کی جسمانی صحت و تندرستی کے پیشِ نظر ایک خصوصی طبی معائنہ کیمپ (Medical Check-up Camp) کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد طلبہ میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنا اور ابتدائی سطح پر ہی صحت کے مسائل کی نشاندہی کرنا تھا۔اس کیمپ میں معروف ماہرِ امراضِ گوش، حلق و بینی (ENT Specialist) ڈاکٹر رحمت عالم صدیقی (MS ENT, MBBS) نے بحیثیتِ معالج شرکت کی اور اسکول کے تمام طلبہ کے کان، ناک اور گلے کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے طلبہ کو حفظانِ صحت کے اصولوں اور روزمرہ کی صفائی سے متعلق مفید اور ضروری ہدایات سے بھی نوازا۔یہ پروگرام اسکول کے چیئرمین جناب صمصام الدین سرور کی زیرِ نگرانی اور ہیڈ مسٹریس محترمہ جویریہ عرشی کی زیرِ انتظام منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے کیمپ کے انتظامات میں بھرپور تعاون کیا۔ہیڈ مسٹریس محترمہ جویریہ عرشی اور تمام اساتذہ نے طلبہ کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ طلبہ کے روشن اور توانا مستقبل کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔والدین نے اسکول انتظامیہ کی اس اعلیٰ فکر اور بروقت اقدام کی پرزور ستائش کی اور طلبہ کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایسے مفید پروگرام کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے