कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام 110 واں عرس شریف قدوۃ السالکین

حضرت پیر سید محمد معین اللہ حسینیؒ و ماہانہ محفل قرآن خوانی وذکراللہ کا انعقاد

حیدرآباد۔8/اکتوبر(راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز جمعرات بتاریخ 25ربیع الثانی،8/اکتوبر بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد چشتی چمن،حیدرآباد زیرنگرانی گدی نشین پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری بعد نماز ظہر دسترخوان ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعداز مراسم عرس شریف قدوۃ السالکین حضرت محمد معین اللہ حسینی علیہ الرحمہ فرزند اکبر جانشین مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطن علیہ الرحمہ کا آغاز خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں گدی نشین پیرزادہ کاشف اللہ حسینی کی زیرقیادت و سلسلہ افتخاریہ کے مریدین و معتقدین بدست تحریر کردہ حمد ونعت صلوۃ السلام قدوۃ السالکین حضرت پیر سید محمد معین اللہ حسینی علیہ الرحمہ کے کلامات سے عمل میں آیا۔بعد نماز عصر زیرصدارت مولانا محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری خلیفہ و نواسہ حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی علیہ الرحمہ،محمد شریف افتخاری و جماعت محفل قرآن خوانی منعقد کی گئی، بعداز گدی نشین کاشف اللہ حسینی و مولانا اکبرالدین ذاکر افتخاری و وابستگان سلسلہ افتخاریہ سنجریہ چشتیہ کے مریدین نے احاطہ آرام گاہِ وطن پہنچ کر بہ مزاراتِ اجداد بالخصوص بہ موقع عرس شریف حضرت پیر محمدمعین اللہ حسینی علیہ الرحمہ میں پیشکشی صندل مالی و تبدیلِ غلاف مبارک عطر بیزی عمل میں آئی بعد از بارگاہ خیرالانعامؐ میں صلوٰۃ السلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گدی نشین کاشف اللہ حسینی نے اپنے پڑدادا حضرت قبلہ کے کارنامہ حیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے دادا حضرت کی خاموش طع اور حرکیاتی ذہن،خدا ترسی، اطوار پر فخرجتایا اور کہا کہ وہ مخلوق خداکے خاموش مددگار تھے، گدی نشین پیرزادہ کاشف اللہ حسینی نے اپنے پڑدادا حضرت قبلہ کو بھرپور خرات عقیدت پیش کیا، بعد نماز مغرب زیر قیادت گدی نشین کاشف اللہ حسینی ومولانا محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری کے زیر قیادت محمد شریف افتخاری وجماعت محفل قصیدہ بُرد شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعداز بارگاہِ خیرالانام صلوۃ السلام پیش کرنے کے بعد گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی نے تمام عالم اسلام بالخصوص وابستگان سلسلہ افتخاریہ سنجریہ چشتیہ و خانوادائے وطنؒ کے مرحومین اور حاضرین محفل کے لئے دعائے مغفرت و دعائے خیر کی۔ بعد نماز عشاء روایات قدیم خانقاہ محفل سماع کا اہتمام رکھا گیا۔ معروف قوال محمد خان بندہ نوازی اور ہمنوا نے محفل میں سماع باندھ دیا اور کلامات حضرت پیر محمد معین اللہ حسینیؒ سنانے کی سعادت حاصل کی۔ محفل کا اختتام تناول تبرک پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے