कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس۔ایس۔سی اور ایچ۔ایس۔سی امتحانات کی تیاری کے لیے خصوصی رہنمائی پروگرام منعقد

پربھنی:8؍اکتوبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں ایس۔ایس۔سی اور ایچ۔ایس۔سی امتحانات کی مؤثر تیاری کے موضوع پر ایک خصوصی رہنمائی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں امتحانات کے تعلق سے شعور بیدار کرنا، ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور انہیں روشن و کامیاب مستقبل کے لیے تیار کرنا تھا۔اس موقع پر انجینئرنگ کالج ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیش پاٹل نے کلیدی مقرر کی حیثیت سے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے امتحانات میں کامیابی کے لیے منظم منصوبہ بندی، وقت کے بہترین استعمال، مستقل محنت، مثبت سوچ اور خود اعتمادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے درست سمت کا انتخاب کرنے اور اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔مؤید المسلمین ہائی اسکول میں منعقدہ اس رہنمائی پروگرام میں ایس۔ایس۔سی کے طلبہ کے لیے سیشن صبح 10:00 بجے، جبکہ ایچ۔ایس۔سی کے طلبہ کے لیے دوپہر 1:00 بجے منعقد کیا گیا۔ دونوں سیشنز میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور امتحانات کی تیاری و مستقبل کے حوالے سے مفید رہنمائی حاصل کی۔پروگرام کی صدارت دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو نے کی۔ انہوں نے اپنے ابتدائی کلمات میں طلبہ کی تعلیمی کامیابی، محنت، نظم و ضبط اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو، اسکول کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی، حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج آف سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد شیکھا اور دیگر ذمہ داران کی رہنمائی و نگرانی میں پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام میں مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر مہیش پاٹل، کرن سون ٹکے، موسیٰ یوسف ناگانی اور ڈاکٹر محمد شیکھا خصوصی طور پر شریک رہے۔پروگرام کے نظامت کے فرائض عظمت خان نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ انہوں نے پروگرام کے مختلف مراحل کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا اور مقررین و مہمانان کا تعارف بھی پیش کیا۔آخر میں دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے رہنمائی پروگرام طلبہ کے تعلیمی سفر میں مؤثر معاون ثابت ہوں گے اور انہیں ایس۔ایس۔سی و ایچ۔ایس۔سی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مستقبل کے بہتر تعین میں بھی مدد ملے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے