कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کا 723 واں سالانہ عرس اور فخرِ دہلی حضرت خواجہ سید حسن ثانی نظامیؒ کا 12 واں سالانہ عر س شریف منعقد

نئی دہلی:2؍اکتوبر (راست) حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کا 723 واں سالانہ عرس اور فخرِ دہلی حضرت خواجہ سید حسن ثانی نظامیؒ کا 12 واں سالانہ عر س شریف منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز صبح 11 بجے حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کی خانقاہ میں فاتحہ اور قوالی سے ہوا۔ اس کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا اور حضرت خواجہ سید حسن ثانی نظامیؒ کی عرس تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاءؒ، ان کی زندگی اور خدمات کے موضوع پر قومی سیمینار اور کتاب کی رسمِ رونمائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے کی۔ ڈاکٹر ایس۔ فاروق اور حامد احمد نے پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانانِ اعزازی میں حافظ محمد فیاض موسم نظامی، افضل خان، حافظ ظفر خان اور حافظ محمد ارشد خان شامل تھے۔ ڈاکٹر ایس۔ فاروق نے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ نے روحانیت، انسانی خدمت، امن اور ہمدردی کا پیغام عام کیا۔ سیمینار میں متعدد علماء، صوفیا، مصنفین اور ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر ایس۔ ایم۔ عزیز الدین حسین، فاروق ارگلی، ڈاکٹر عقیل احمد، حضرت پیر پاشا قادری نظامی، پروفیسر فخر الدین نظامی، خالد نظامی، ڈاکٹر عبدالملک نظامی، حافظ ہارون نظامی اور افضل منگلوری نمایاں طور پر شامل تھے۔ پروگرام میں حضرت خواجہ حسن نظامیؒ کی تحریر کردہ کتاب ’’ گیارہویں نامہ‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر صوفیا، ادیبوں، قومی رہنماؤں، علماء اور شعراء نے شرکت کی اور حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ کی زندگی، تعلیمات اور خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کا انعقاد خواجہ سید محمد شافی نظامی، سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ، نئی دہلی کی جانب سے کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے