कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت سے ہی صالح معاشرے کی تشکیل ممکن: علماء کرام

جمعیۃ علماء مظفرنگر کے زیرِ اہتمام اصلاحِ معاشرہ خواتین پروگرام کا انعقاد

مظفرنگر:18؍ستمبر (راست) گزشتہ روز خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت، اسلامی تعلیمات سے وابستگی اور معاشرے کی اصلاح کے مقصد سے جمعیۃ علماء مظفرنگر کے سرکردہ رہنماؤں کی زیرِ نگرانی مدینہ گارڈن انباوہارمظفرنگر میں ایک خصوصی پروگرام بعنوان "اصلاحِ معاشرہ خواتین” منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کو درپیش اہم دینی و معاشرتی مسائل، دینی تعلیم کی ضرورت و اہمیت، گھریلو زندگی میں اسلامی آداب اور اولاد کی دینی تربیت جیسے اہم موضوعات پر علماء کرام نے مؤثر اور اصلاحی گفتگو کی۔
پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا محمد گلزار قاسمی صاحب نائب صدر جمیعت علماء مظفرنگر نے فرمائی، جبکہ پروگرام کی نگرانی حافظ محمد یعقوب رشیدی صاحب ناظم جامعۃ الصالحات مظفرنگر نے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا اشاعت صاحب نے نہایت عمدگی اور سلیقے کے ساتھ انجام دیے۔
پروگرام کا آغاز حافظ محمدفرحان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محمدارحم عباسی نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جبکہ عبدالاحد انصاری نے حمدِباری تعالیٰ پیش کرکے محفل کو روحانی کیفیت سے سرشار کیا۔ طالبات عائشہ یعقوب، ثناء محمد گلزار، علیشہ فخر اور حفظہ نادر نے بھی نعتِ رسول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد سالم قاسمی صاحب نے معاشرے میں خواتین کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے خواتین کو دین کی بنیادی تعلیمات سے وابستہ رہنے، گھروں میں دینی ماحول قائم کرنے اور اولاد کی صحیح دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ترغیب دی۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مکتب سے ضرور جوڑیں، کیونکہ مکتب بچوں کی دینی زندگی کی ابتدائی بنیاد مضبوط کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی عمر میں دینی تربیت کا اہتمام مستقبل میں ایک صالح، باکردار اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر حضرت مولانا محمدگلزارقاسمی صاحب نے اپنے مؤثر اور نصیحت آموز انداز میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں پائی جانے والی مختلف برائیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر سود سے اجتناب، اسلامی پردے کی پابندی اور نماز کی اہمیت پر گفتگو فرمائی۔
انہوں نے خواتین کو سودی معاملات سے مکمل اجتناب کرنے، اسلامی پردے کا اہتمام کرنے اور پانچوں وقت کی نماز کی پابندی کی تلقین کی۔ ساتھ ہی انہوں نے گھریلو زندگی میں اسلامی آداب، اللہ تعالیٰ کا خوف اور آخرت کی جواب دہی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے زندگی گزارنے کی نصیحت کی۔
بعد ازاں جمیعت علماء مظفرنگر کے سرکردہ رہنما قاری اعظم صاحب نے دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم صرف علماء اور طلبہ تک محدود نہیں بلکہ ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے خواتین کو ترغیب دی کہ وہ خود بھی دینی تعلیم حاصل کریں اور اپنی اولاد کو قرآنِ کریم، نماز، بنیادی عقائد، ضروری دینی مسائل اور اسلامی اخلاق و آداب کی تعلیم دلانے کا خصوصی اہتمام کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط دینی گھرانہ ہی ایک بہتر اور صالح معاشرے کی بنیاد بن سکتا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر معاشرے کی اصلاح، خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت، نئی نسل کی صحیح اسلامی تربیت اور امتِ مسلمہ کی فلاح و سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پروگرام میں پیش کیے گئے اصلاحی و تربیتی پیغامات نے خواتین کو اپنی دینی ذمہ داریوں کا احساس دلانے، گھریلو ماحول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بہتر بنانے اور نئی نسل کی دینی تربیت کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی جانب متوجہ کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے