कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:دیسی پستول کے ساتھ ملزم گرفتار

لوکل کرائم برانچ کی کارروائی

ناندیڑ: 11؍جون ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی طو رپر اسلحہ رکھنے والے ملزمین پر کارروائی کرنے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کو دی تھی۔ جس کے مطابق لوکل کرائم برانچ نے شہر میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے ملزمین کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لیے ایک ٹیم کو تیار کرتے ہوئے کاٹن ریسرچ سینٹر سے قریب واقع کیلا مارکٹ جانے والی روڈ پر ایک شخص کو دیسی پستول کے ساتھ حراست میں لیا۔ پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہ شخص دیسی پستول فروخت کرنے کے لیے کھڑا ہواہے۔ پولیس نے اس کی اطلاع سینئر افسران کو دے کر ان کی رہنمائی میں سب انسپکٹر سنتوش شیکڑے اور پولیس ملازمین مذکورہ مقام پر پہنچے اور ملزم رادھے شام پنجاب راؤ بھالے راؤ ( 24 سال، ساکن سکھوجی نگر، ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے لیے لائی ہوئی دیسی پستول اور دو خالی میگزین ( مالیت 41 ہزار روپئے) ضبط کرلیے۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائے دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر سنتوش شیکڑے، سب انسپکٹر ہرجندر سنگھ چاول، پولیس ہیڈ کانسٹبل رُپیش داسروار، بالاجی تیلنگ، پولیس کانسٹبل صاحب راؤ کدم، تاناجی ایلگے، انیل برادار، موتی رام پوار، راجیو بودھگرے، اکبر پٹھان، اسرائیل شیخ، گجانن بینواڑ نے حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے