कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ اساتذہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

سولاپور:5؍ستمبر (سلطان اختر):سوشل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس، سولاپور میں 5 ستمبر ‘یومِ اساتذہ’ (سابق صدرِ ہند ڈاکٹر سَروَپَلّی رادھا کرشنن کا یومِ پیدائش) تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں دہم جماعت کے طلبا نے بطور ‘پیوپل ٹیچرز’ اسکول کی نظم و نسق اور درس و تدریس کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ اس موقع پر پیوپل ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری شیخ زینب عبدالرزاق نے سنبھالی، جبکہ نائب صدر مدرس کے طور پر قاضی زینب محمد خالق اور سپروائزر کے فرائض اقرا سیفن لاونے اور ایمن رضوی صفی اللہ نواز نے انجام دیے۔ دن کے دوسرے سیشن میں ایک باوقار اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ادارہ کے پرنسپل رسول چودھری نے کی۔ مشہور معلم ذوالفقار محی الدین نداف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اساتذہ برادری کو محنت، لگن، شفقت، ایمانداری اور خوش اخلاقی سے فرائض انجام دینے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اساتذہ کی دی ہوئی علم کی دولت ہی کی بدولت ہم ترقی کی منزلوں کی طرف گامزن ہیں۔صدرِ اجلاس پرنسپل رسول چودھری نے یومِ اساتذہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم کی زندگی اور مستقبل کو سنوارنے میں استاد کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ استاد قوم کا معمار ہے اور استاد کی عزت کرنے والا طالب علم ہی زندگی میں کامیاب و کامران ہوتا ہے۔ بہترین تدریس کا مظاہرہ کرنے والے پیوپل اساتذہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ ججزکےفرائض کے شیخ معین، ذوالکفل باغبان، جبین کمٹھے، شبانہ انعامدار، عبدالرشید ملا، عرفان بانکری، عبدالستار وجاہت، سلمہ درود، دلدار شیخ اور مصطفی سردار نے انجام دیے۔اس موقع پر ادارے کی جانب سے تعلیمی و تدریسی شعبے میں بہترین خدمات پر مندرجہ ذیل شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا:
بیسٹ ٹیچر ایوارڈ: جناب مناف اسماعیل عطار، جناب رزاق چاند پٹیل، اور محترمہ انیس بانو عقیل احمد جامدار (سوشل جونیئر کالج آف سائنس)۔
ایجوکیشن ایکسلنس ایوارڈ: جناب ذوالفقار محی الدین نداف (سینئر معلم، پروگریسو اردو ہائی اسکول)۔
بہترین کلرک: حاجی ملنگ قادر شیخ۔
بہترین لائبریرین: محترمہ تبسم اشفاق اگساپورے۔
بہترین خادم : جناب خلیل احمد شیخ۔
بہترین طالب علم (جونیئر کالج): محمد ایان امجد علی پیش امام۔ تقریب کے دوران طلبا نے اپنی جذبات سے پر تقاریر کے ذریعے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروگرام کی خوبصورت نظامت عائشہ کوٹی اور زوہا وڈڈو, وجاہت عبدالستار سر نے مشترکہ طور پر کی۔
اس موقع پر نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزرس یاسمین شیخ اور الطاف حسین کمٹھے، جونیئر کالج انچارج کلیم کرجگی، رضوان شیخ سمیت تمام اساتذہ و نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھا، جن کی کاوشوں سے یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے