कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ اساتذہ کے موقع پر ۔۔نظم بعنوان ’’ معلم‘‘

بقلم : عبدالکریم اشعر

معلم کس کو کہتے ہیں ؟
معلم کون ہوتا ہے ؟
معلم جس کو کہتے ہیں مقدس شخص ہوتا ہے
معلم درس دیتا ہے
معلم طرز دیتا ہے
معلم علم دیتا ہے
معلم خاک کے پتلے کو پستی سے اٹھاتا ہے بلندی پر بٹھاتا ہے
ادب تہذیب کی باتیں جہاں بھر کو سکھاتا ہے
معلم وہ ہے جو خوابیدہ ذہنوں کو جگاتا ہے
تخیل کی بلندی دے کے اڑنا بھی سکھاتا ہے
سبق مشکل سے مشکل ہو اسے بالکل سہل کر دے
معلم کچی مٹی کو اگر چاہے محل کر دے
جہالت کے اندھیرے کو معلم ضوفشاں کر دے
معلم ہو معلم گر، زمیں کو آسماں کردے
معلم ہوتا ہے مالی چمن شاداب کرتا ہے
لہو سے سینچ کر گلشن کو یہ سیراب کرتا ہے
معلم حکمت و دانائی کے موتی لٹاتا ہے
سمائے علم و دانش کو تدبر سے سجاتا ہے
معلم قطرۂ نیساں کو چاہے تو گہر کر دے
معلم کا ادب نادار کو بھی تا جور کردے
غرض میں کیا کہوں اشعر معلم کون ہوتا ہے
یہ پوری قوم کا کندھوں پہ اپنے بوجھ ڈھوتا ہے
معلم علم و حکمت کے شہر کا باب ہوتا ہے
سبھی شاگردوں کا اپنے روحانی باپ ہوتا ہے

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے