कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت مولانا قاری عبد الحنان صدیقی نور اللہ مرقدہ کے وصال پر تعزیتی تاثرات

تحریر:محمد عادل ارریاوی

آج 21 ربیع الاول 1448ھ بروز جمعہ بعد نماز عصر حسبِ معمول اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا موبائل اٹھایا تو واٹسپ کھولتے ہی اچانک ایک نہایت ہی دل سوز اور رنج و غم سے بھرپور خبر موصول ہوئی۔ خبر یہ تھی کہ برصغیر کے نامور خطیب بے مثال مقرر اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن حضرت مولانا قاری عبد الحنان صدیقی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
إنا للّٰه وإنا إليه راجعون
یہ خبر یقیناً ہر اُس شخص کے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے جس نے کبھی حضرت کے ایمان افروز بیانات سنے ہوں۔ آپ کے خطابات صرف سنے نہیں جاتے تھے بلکہ دل کی گہرائیوں میں اتر کر ایک خاص روحانی کیفیت پیدا کر دیتے تھے۔ آپ کی گفتگو میں جو سوز لطافت اخلاص اور دردِ امت جھلکتا تھا وہ بہت کم ہی اہل علم کے بیانات میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
حضرت قاری عبد الحنان صدیقیؒ میرے سب سے پسندیدہ خطیبوں میں سے ایک تھے۔ صرف میں ہی نہیں بلکہ میری والدہ والد محترم بھائی اور بہنیں بھی آپ کے بیانات شوق سے سنا کرتے تھے۔ میرے علاقے کی جب بھی کوئی خاتون مجھ سے پوچھتی کہ کس عالم کے بیانات سننے چاہییں تو میں بلا تردد ایک ہی نام لیتا حضرت قاری عبد الحنان صدیقی صاحب میں ان کا چینل بھی بتاتا اور بعد میں سننے والی خواتین آپ کے بیان کی بے حد تعریف کرتیں۔
حضرت کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ اکثر بیان کے دوران خود بھی آبدیدہ ہو جاتے تھے اور سامعین کی آنکھیں بھی اشکبار ہو جاتیں آج وہ درد بھری آواز خاموش ہو گئی اور ہم ایک عظیم خطیب سے محروم ہو گئے دل بے حد غمگین ہے لیکن اللہ ربّ العزت کا یہی اٹل فیصلہ ہے کہ ہر جان کو ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔
اللہ رب العزت حضرت کی کامل مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین متعلقین اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے