कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سائبر جرائم سے بچاؤ کے لیے اقرا شاہین میں بیداری پروگرام

طلبہ کو آن لائن فراڈ، فِشنگ اور جعلی لنکس سے محفوظ رہنے کے مؤثر طریقے بتائے گئے

جلگاؤں: 2 ستمبر (راست)2026: اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں طلبہ کو بڑھتے ہوئے سائبر جرائم سے آگاہ کرنے کے مقصد سے ’سائبر سیفٹی اینڈ اویئرنیس‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام جونیئر کالج کے آئی۔ٹی۔ شعبے کی جانب سے منعقد کیا گیا۔پروگرام میں جلگاؤں سائبر پولیس اسٹیشن کے جناب سچن سوریہ ونشی نے طلبہ کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اہم رہنمائی کی۔ انہوں نے آن لائن دھوکہ دہی، فِشنگ، OTP اور پاس ورڈ کی حفاظت، سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال، جعلی لنکس اور آن لائن فراڈ سے بچنے کے مؤثر طریقوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔جناب سچن سوریہ ونشی نے طلبہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نامعلوم شخص کے ساتھ OTP، PIN، پاس ورڈ یا بینک اکاؤنٹ سے متعلق خفیہ معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ کسی بھی مشتبہ لنک پر کلک کرنے سے پہلے اس کی صداقت اور اعتبار کی جانچ کرنا ضروری ہے۔ سائبر جرم کا شکار ہونے کی صورت میں فوری طور پر سائبر پولیس سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر اور سپروائزر ذاکر سر خصوصی طور پر موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا محفوظ، ذمہ دارانہ اور مثبت استعمال کرنے کی ترغیب دی۔پروگرام کی رُوپ ریکھا فرحان شیخ سر نے پیش کی، جبکہ پروگرام کی نظامت سہیل امیر سر نے مؤثر انداز میں انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مسعود شیخ سر، مشتاقیم خان سر، سہیل شکیل سر اور عظیم قاضی سر نے اہم تعاون پیش کیا۔اس موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار اور سیکریٹری اعجاز احمد ملک نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور تعاون کرنے والے اساتذہ کی ستائش کی اور طلبہ کے لیے ایسے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر جناب سچن سوریہ ونشی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ طلبہ نے سائبر سکیورٹی سے متعلق مختلف سوالات پوچھ کر سوال و جواب کے سیشن میں پُرجوش انداز میں حصہ لیا۔
پروگرام کا مرکزی پیغام تھا:
“کلک کرنے سے پہلے سوچیں — ہوشیار رہیں، محفوظ رہیں!”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے