कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکولوں کی 27-2026کی سنچ مانیتا کے لیے 16 ستمبر تک معلومات درج کرنے کی ہدایت

پونے: 2؍ ستمبر (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) سال 2026-27کی اسٹاف منظوری (سنچ مانیتا) کے سلسلے میں ریاست کے تمام اسکولوں کی سرل اور یو-ڈائس پورٹل پر موجود معلومات کو اپڈیٹ کرنے کی ہدایت محکمۂ تعلیم کی جانب سے دی گئی ہے، 30 ستمبر 2026 کو اسکول میں درج آدھار تصدیق شدہ طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر اسٹاف منظوری فائنل کی جائے گی۔ اس کے لیے اسکول، کلاس، ڈویژن، ذریعۂ تعلیم، انتظامی نوعیت، منظور شدہ و کارگزار عہدے، طلبہ کی تفصیلات اور آدھار تصدیق کی معلومات درست رکھنا ضروری ہے۔ تمام معلومات 16 ستمبر 2026 سے قبل اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرل اور یو-ڈائس پورٹل پر درج معلومات میں یکسانیت برقرار رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دینے کو کہا گیا ہے۔ یہ ہدایات تعلیمی ڈائریکٹر (ثانوی و اعلیٰ ثانوی) ڈاکٹر مہیش پالکر اور تعلیمی ڈائریکٹر (پرائمری) شرد گوساوی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اردو ذریعۂ تعلیم کے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد، ڈویژن، جماعتوں اور اساتذہ کی خالی آسامیوں کی معلومات درست درج کی جائیں، تاکہ اسکول کا نقصان نہ ہو، نیز ساجد نثار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی اردو اسکولوں کے لیے خصوصی رعایت جاری کی جائے، نیز جونیئر کالج کی سنچ مانیتا میں کی گئی غلطیاں درست کی جائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے