कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ موسیٰ محمد صاحب کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کا انعقاد

اورنگ آباد:یکم؍ ستمبر (راست) بتاریخ 31 اگست 2026ء کو اندرا گاندھی اردو گرلز ہائی اسکول وجونیر کالج عثمان پورہ سمبھاجی نگر میں شیخ موسیٰ محمد صاحب ہیڈ کلرک کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب ایم ایم صاحب (چیئرمین جنتا پرسارک منڈل) محترمہ سلمہ بھابھی صاحبہ (سیکریٹری جنتا پرسارک منڈل) نے شرکت کی۔ جناب ایم ایم صاحب نے شیخ موسیٰ محمد صاحب کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور تمام اساتذہ اور طلبا و طالبات کی رہنمائی کی۔پرنسپل فاروقی فریسہ آرا صاحبہ نے کہا سرکاری ملازمت ایک عہد ضرور ہے لیکن درحقیقت یہ ایک امانت ہے۔ جس شخص نے اس امانت کو دیانت داری، ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ نبھایا، وہ صرف اپنی ملازمت ہی پوری نہیں کرتا ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کر سکتا ہے۔ میڈم نے ان کی خدمات کے لیے مبارکباد پیش کی۔ تمام سوسائٹیوں کے صدر مدرسیّن ڈاکٹر حکیم، شیخ چاند، سلیم سر اور تمام اساتذہ اکرام نے موسیٰ سر کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے