कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:دیسی پستول فروخت کرنے والے تین ملزمین گرفتار

تین دیسی پستول، پانچ زندہ کارتوس (مالیت ایک لاکھ 22 ہزار 500 روپئے) ضبط

ناندیڑ: 8؍جون ( اعتبار نیوز) وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پرمیشور کدم کی رہنمائی میں کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران آر ڈی وٹانے ( اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر)، وجئے کمار نندے، منوج پردیشی، شرد چندر چاؤرے، شیخ عمران شیخ اعجاز، بالاجی کدم، رمیش بھاؤ سوریہ ونشی، میگھ راج پوری، بھاؤ صاحب راٹھوڑ، انکش پوار ریکارڈ پر درج مفرور و مطلوب ملزمین کی تلاش کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ اس دوران ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ہنگولی گیٹ کے نیچے دو افراد اپنے ساتھ دو دیسی پستول فروخت کرنے کے مقصد سے کھڑے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پولیس افسران و ملازمین نے مذکورہ مقام پر دبش دے کر ان دونوں مشتبہ افراد کو پکڑ کر اُن سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے اپنا نام ( ۱) گوپال ولد سدرشن چوہان ( 19 سال، ساکن دت نگر، تامسہ، تعلقہ حدگاؤں، ضلع ناندیڑ، حال مقیم سدھی آرکیٹ، نمسکار چوک ناندیڑ ) اور (۲) شبھم ولد راجو سنگھ سوریہ ونشی ( 24 سال، ساکن سمرتھ نگر نزد شوبھا نگر ناندیڑ) بتایا۔ پولیس نے جب ان دو نوجوانوں کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے دو پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے انہیں اعتماد میں لے کر مزید تفتیش کی تو انہوں نے ان کے قریب ہی ایک اور ساتھی پستول فروخت کرنے کے مقصد سے کھڑا ہوا ہونے کی معلومات دی۔ اس بنیاد پر پولیس نے تیسرے ملزم نوجوان منوج ولد موہن مورے ( 20 سال، ساکن کارے گاؤں، تعلقہ لوہا، ضلع ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی اور اس کے قبضہ سے ایک پستول اور تین زندہ کارتوس برآمد کیے۔ مذکورہ تینوں ملزمین سے پولیس نے مزید تفتیش کی تو انہوں نے ان دیسی پستول اور کارتوس کو ریکارڈ پر درج ملزم رنویر سنگھ عرف شیرا ( ٹائیگر) ساکن دیو نگر تانڈا تعلقہ گھن سانگوی ضلع جالنہ نے انہیں فروخت کرنے کے لیے دینے کی بات کہی۔ اس معاملہ میں پولیس ہیڈ کانسٹبل وجئے کمار نندے کی شکایت پر وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 3/25,7/25 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 261/2024 درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات سب انسپکٹر آر ڈی وٹانے کررہے ہیں۔ اس معاملہ میں سائبر سیل ناندیڑ کے پولیس ہیڈ کانسٹبل راجیندر سٹیکر و پولیس ہیڈکانسٹبل دیپک اوڑھنے کی ٹیکنیکی مدد حاصل کی گئی۔وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے پولیس افسران و ملازمین نے تین ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے تین دیسی پستول اور پانچ زندہ کارتوس ( مالیت ایک لاکھ 22 ہزار 500 روپئے) ضبط کیے جانے پر اعلیٰ پولیس افسران نے اُن کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے