कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے قاضی صفدر الدین کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج سینئر ڈویژن کے عہدے پر ترقی

کنوٹ :18؍اگست (اکرم چوہان):- ناندیڑ کے متوطن قاضی صفدرالدین ولد قاضی سعید الدین کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج (سینئر ڈویژن) کے عہدے پر ترقی کی گئی ہے۔اس سے پہلے قاضی صفدر الدین نے جے ایم ایف سی امتحان میں مہاراشٹرا بھر میں 48 واں مقام حاصل کر ناندیڑ کا نام روشن کیا تھا،سال 2015 میں انھوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ (ایف سی) اور سول جج (جے ڈی) کی حیثیت سے چارج حاصل کیا تھا،قاضی صفدر الدین نے مختلف عدالتوں میں اپنا کام انجام دیا جیسے پرتور ضلع جالنہ، ماڈھا ضلع سولاپور، پارولا ضلع جلگاؤں، یوران نیو ممبئی، پاتھری ضلع پربھنی ان جگہوں پر اپنی خدمات انجام دیں ،واضع ہوکہ قاضی صفدر الدین کی ابتدائی تعلیم کنوٹ کے اُردو اسکول سے ہوئی جس سے اُردو سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کے لیے اُمید کی کرن بنی کہ اُردو سے تعلیم حاصل کر بھی اتنی بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔قاضی صفدر کی اس ترقی پر دوست،احباب ،رشتےداروں نے مُبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے