कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر کو 6 چھٹا قومی ایوارڈ برائےسوشل ایکسی لینس -2026

پربھنی :18؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر معلم یاسر اردو ہائی اسکول سیلو ضلع پربھنی ابن محمد سلیم الحق صدیقی صاحب ریٹائر سینیئر کلرک وسنت راؤ نائک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی پربھنی-واضح ہو کہ ان کی والدہ معراج فاطمہ بھی ایک بہترین معلمہ, اندرا گاندھی اردو پرائمری اسکول پربھنی کی خدمات سے سبکدوش ہوئی ہیں- فضل سر ذہین ,قابل وہ محنتی معلم 18 برسوں سے طلبہ کی تربیت اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں سرگرم ہیں-خاص طور سے ان کے مضمون ریاضی میں کئی طلبا نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے- ان کی بہترین تعلیمی وہ سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 اگست 2026 کو ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل ممبئی کی جانب سے 6 چھٹا قومی ایوارڈ برائےسوشل ایکسی لینس – 2026، سے نوازا گیا- اس سے پہلے بھی ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل ممبئی کی جانب سے 9 نواں قومی ایوارڈ برائے ایکسی لینس ان ایجوکیشن – 2025، سے نوازا گیا تھا-انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام منسوب کیا-حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر کو اس باوقار ایوارڈ کے ملنے پر تمام معلمین و معلمات ، رشتہ دار و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے