कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پویتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی میں زبردست پیش رفت، تقریباً تین لاکھ امیدواروں نے ترجیحات درج کیں

پونے:17؍ اگست (نامہ نگار محمد سرور شریف ):پویتر پورٹل کے ذریعے جاری اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں امیدواروں کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ ١٧اگست ۲۰۲۶ کو رات ۲ بجے تک کی تازہ ترین معلومات کے مطابق مجموعی طور پر ۲ لاکھ ۹۲ ہزار ۸۸۵ امیدواروں نے اپنی ترجیحات تیار کی ہیں۔ان میں سے ۲ لاکھ ۷۸ ہزار ۱۵۵ امیدواروں نے اپنی ترجیحات حتمی کر دی ہیں۔ یعنی ۱۴ ہزار ۷۳۰ امیدواروں نے ترجیحات تیار کرنے کے باوجود ابھی تک انہیں لاک نہیں کیا ہے،پویتر پورٹل کی تازہ ترین صورتحال بغیر انٹرویو ترجیحات تیار کرنے والے: ۱ لاکھ ۵۱ ہزار ۲۰ امیدوار ترجیحات حتمی کرنے والے: ۱ لاکھ ۴۶ ہزار ۶۵ نیز ترجیحات حتمی کرنا باقی۴ ہزار ۳۷۰ نیز انٹرویو کے ساتھ ترجیحات تیار کرنے والے: ۱ لاکھ ۴۱ ہزار ۸۶ میں سے ترجیحات حتمی کرنے والے: ۱ لاکھ ۳۱ ہزار ۵ اور ترجیحات حتمی کرنا باقی: ۱۰ ہزار ۳۶۰، ساجد نثار احمد کے مطابق ترجیحات تیار کرنے والے: ۲ لاکھ ۹۲ ہزار ۸۸۵،ترجیحات حتمی کرنے والے: ۲ لاکھ ۷۸ ہزار ۱۵۵
ترجیحات حتمی کرنا باقی: ۱۴ ہزار ۷۳۰ امیدوار ہیں،ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ پویتر پورٹل کے ذریعے جاری اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں امیدواروں کی جانب سے زبردست دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔خاص طور پر انٹرویو کے ساتھ والے مرحلے میں ترجیحات تیار کرنے اور انہیں حتمی کرنے والے امیدواروں کے درمیان ۱۰ ہزار ۳۶۰ کا فرق ہے، جبکہ بغیر انٹرویو والے مرحلے میں یہ فرق ۴ ہزار ۳۷۰ ہے۔نیز جلد از جلد میرٹ لسٹ، ہاریزنٹل راؤنڈ،کنورٹ ٹو اوپن راؤنڈ، کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ نے اپنی کوشش شروع کر دی ہے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے