कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیبی پیر اردو پرائمری اسکول میں یوم آزادی منایا گیا

سولاپور:16؍اگست(اِقبال باغبان) : غیبی پیر اردو پرائمری اسکول میں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب مہمان خصوصی سداشیو وہنمانے نے انجام دی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹرعبدالمجید شیخ نے مہمان کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب کی صدارت سردار نداف نے کی۔ اسکول کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر سداشیو وہنمانے، مشتاق قریشی، یاسین شیخ، امین خان اور حاجی کے ۔بی ۔نداف (صدر ادارہ) نے تقریریں کیں۔ سماجی کارکن پرویز سوداگر اور کے ۔بی ۔نداف کی جانب سے بچوں کونقد انعامات سے نوازا گیا۔ سردار ندف نے طلباء میں تعلیمی مواد تقسیم کیا۔ سابق کارپوریٹر واحدابی شیخ، عبید اللہ شیخ، حاجی محمد انیس نداف، خالد شیخ، اکاؤنٹنٹ ریحان شیخ، گلوکار رحمن شیخ، پیگمبر مومن، لقمان شیخ، توفیق نداف، ویدان (ڈریم فاؤنڈیشن)، فیروز باغبان اور مختلف والدین موجود تھے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تحسین چندا، شبانہ جمعدار، اکبر متولی، سلمیٰ نداف، مسرت شیخ، شبیر شیخ، آفرین شیخ، صالحہ شیخ، مبینہ موچھلے، یاسینبی شیخ، ریشمہ شیخ اور دیگر نے محنت کی۔ نیلوفر شیخ نے پروگرام کی نظامت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے