कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروگریسو اردو ہائی اسکول میں 80 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

سولاپور:16؍اگست(اِقبال باغبان ) : دی پروگریسو ایجوکیشن سوسائٹی کے اردو ہائی اسکول میں ملک کا 80 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب ادارہ کے رکن افتخار نداف کے ہاتھوں عمل میں آئی۔طلباء نے حب الوطنی کے گیت، تقاریر اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیا۔ ان کی رہنمائی ڈاکٹر نکہت شیخ، ڈاکٹر اعجاز شیخ، شمع شیخ اور صدیقہ برگجی نے کی۔ طلباء میں جذبہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور آزادی کی قدروں کو سراہنے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر موجود معززین نے آزادی کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے خلوص، ذمہ داری اور متحد ہو کر کام کریں۔تقریب میں ہیڈ ماسٹرعبدلغفور سگری، ادارے کے اراکین شفیق الرحمن قاضی اور نذیر احمد شیخ کے علاوہ اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طلباء اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر نکہت شیخ نے کی جبکہ ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ نے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے