कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آزادی کے بعد ملک نے تعلیم کے ذریعے خوب ترقی کی ہے : ڈاکٹر اخلاق وڈوان

سوشل ادارے میں یوم آزادی پرجوش انداز میں منایا گیا، بچوں نے خوبصورت ثقافتی پروگرام پیش کیا

سولاپور :16؍اگست(اِقبال باغبان) : سولاپور سوشل اسوسی ایشن ادارے کے اردو اور انگریزی اسکولس اور کالجس میں 80 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ادارے کی مختلف شاخوں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان نے کی۔ انگلش اسکول کے طلباء نے بہترین پرفارمنس پیش کی جس میں حب الوطنی کے گیت، تقاریر اور ثقافتی پروگرام شامل تھے۔ کالج کی NCC بٹالین نے، جس کی قیادت کیپٹن ڈاکٹر غوث شیخ کی۔این سی سی کے طلبا نے صدر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا۔ انگلش اسکول کی پرنسپل محترمہ صالحہ عظیم حفیظ وڈوان نے تعارفی خطاب پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جدید دنیا میں تعلیم کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ہندوستان نے آزادی حاصل کرنے کے بعد تعلیم کے ذریعے نمایاں ترقی کی ہے۔ اور آگے کہا کہ ہر مذہب محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، انہوں نے زور دےکر کہا کہ سبھی مل کر آگے بڑھیں اور تعلیم کے ذریعے ترقی حاصل کریں۔ اس تقریب میں مقامی کارپوریٹرس حاجی توفیق ہتورے، قدیرہ قادر بھاگ نگری، وحیدہ شیخ اور بابا اڈےوالے موجود تھے۔ ریاض چنڈرگی، داؤد منگلگیری، عظیم حفیظ وڈوان، شفیق الرحمن لالکوٹ، امتیاز شیخ، محمد علی جناح شیخ، اسلم سوداگر، آصف وڈوان، مولانا چنڈرگی، سرفراز پٹھان، عبدالمتین شیخ، پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تامبولی، پرنسپل ڈاکٹر مہ جبین وڈوان، ہیڈ ماسٹر رسول چودھری، ڈاکٹر آصف اقبال، خلیل دھوٹےگھر، صالح خان، اور ادارے کے دیگر عہدیداران اور معززین بھی موجود تھے۔ صادق شیخ اور طالبات تسمیہ سگری اور سارہ نداف نے نظامت کی۔ ثقافتی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے صبیحہ علیم، آسیہ شیخ، واحدہ عطار، غزالہ شیخ، گلشن شیخ اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے