कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ آزادی کی تقریب

جلگاؤں: 15؍اگست(راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں یومِ آزادی کی تقریب جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تقریب میں آصف شاہ اقبال شاہ کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی آصف اقبال شاہ صاحب کے ساتھ ساتھ زبیر ملک صاحب، پرنسپل ایچ جی این آئی ٹی آئی تھے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر ذاکر بشیر سر، سہیل امیر سر، عتیق خان سر اور مہرالنساء میڈم خصوصی طور پر موجود رہے۔طلبہ ارحم رفیق شیخ، رافع ائتکاز، ابوبکر رفیق شاہ، زِنیرہ سجاد خان، اُمّ حبیبہ اور عائشہ شیخ لائق نے یومِ آزادی اور حب الوطنی کے موضوع پر پُرجوش تقاریر پیش کیں۔ زینب و گروپ اور تسبینہ و گروپ نے ملی نغمے پیش کرکے تقریب کے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کردیا۔مہمانِ خصوصی زبیر ملک سر نے طلبہ کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ آصف شاہ اقبال شاہ نے طلبہ کو آزادی کے مفہوم سے روشناس کراتے ہوئے اچھی عادات کے ساتھ زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ سہیل امیر سر نے آزادی کی تاریخ اور جدوجہدِ آزادی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔صدارتی خطاب میں اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر نے طلبہ کو اچھی عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے، تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور محنت و نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔تقریب کے اختتام پر سپروائزر ذاکر بشیر سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کی نظامت افتخار شیخ سر نے فرمائی ۔اس موقع پر پورا اسکول کیمپس حب الوطنی کے جذبے اور جوش و خروش سے معمور نظر آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے