कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء بی۔ ایم۔ جین اردو پرائمری اسکول میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

جلگاؤں:15؍اگست ( راست) اقراء بی۔ ایم۔ جین اردو پرائمری اسکول، پرتاپ نگر، جلگاؤں میں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جلگاؤں شہر کے مشہور نتےسیوا ہاسپٹل کے یورولوجسٹ ڈاکٹر نیرج سی۔ چودھری کے ہاتھوں سے صبح ٹھیک 7:45 بجے پرچم کشائی کی گئی۔اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے لائف ممبرجناب عرفان عبدالکریم سالار صاحب اور اسکول کمیٹی کے مدعو رکن جناب جاوید الرحمان ظفر شیخ بطورِ مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے تقریباً 15 سے 20 طلبہ نے حصہ لیا۔ طلبہ نے حب الوطنی کے گیت، تقاریر اور ڈرامے پیش کیے۔ نیز حکومتی ہدایات کے مطابق طلبہ سے جسمانی ورزش بھی کروائی گئی۔ہیڈ ماسٹر جناب اسلم خان نے ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ’’خوب پڑھو اور زندگی میں بہت آگے بڑھو۔‘‘ مہمانِ خصوصی جناب عرفان سالار نے بھی طلبہ کو یومِ آزادی کی اہمیت سمجھائی اور انہیں خوب محنت کرکے کامیاب ہونے کی تلقین کی۔ آخر میں اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر نیرج چودھری نے طلبہ کو آزادی کی ان کی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بتایا۔ اسی طرح ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طلبہ اپنا کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں بھی رہنمائی کی۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ ملک کی ترقی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنے معاشرے اور ملک کے لیے قابلِ فخر کارنامے انجام دیں۔ اچھی تقاریر کرنے والے طلبہ کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات دیے گئے۔ اسی طرح ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو اسکول کی جانب سے میڈل دیے گئے۔ اس موقع پر والدین نے بھی اپنی بھرپور حاضری سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ ثقافتی پروگرام کی بہترین نظامت معاون معلمہ محترمہ رفعت بانو نے کی، جبکہ شکریہ ادا کرنے کی ذمہ داری محترمہ سمیرا سید نے انجام دی۔ آخر میں طلبہ میں اسکول کی جانب سے چاکلیٹ اور بسکٹ تقسیم کرکے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے معاون معلمات محترمہ حفیظ النسا شیخ ثقافتی پروگرام انچاج، محترمہ شگفتہ بی، محترمہ جمیلہ بی، معاون معلم جناب محمد صادق شیخ، جناب آصف خان، سینئر کلرک جناب عمران خان، نیز دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے