कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نظام آباد میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے پولیس محکمہ میں بھرتی کے لئے رہنمائی

نظام آباد، 13 اگست(راست)مجید عارف نظام آبادی کی اطلاع کے بموجب، اکیڈمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ، کے زیرِ اہتمام آج جمعرات کو صبح 11:30 بجے مسجد رضا بیگ، ابولحیث ہال، احمدی بازار، نظام آباد میں شکیل احمد قائد مجلس و انچارج ڈپٹی میئر کے ہاتھوں تشہیر پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر شیخ حسن، کنوینر محمد شکیل احمد فاضل، انچارج ڈپٹی میئر و کو کنوینر لطیف الدین، عبدالرحمن بازارہ، حلیم قمر، ظہیر الدین، محمد انور، خالد احمد اور توفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے پولیس محکمہ میں بھرتیوں کے لیے آن لائن درخواستوں کا عمل 19 اگست سے 9 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں اور مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں داخل کریں۔مقررین نے بتایا کہ اکیڈمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ، نظام آباد پولیس ریکروٹمنٹ ٹریننگ اکیڈمی کے تحت پولیس بھرتی کے خواہش مند امیدواروں کو امتحانات کی تیاری، مناسب رہنمائی اور تربیت فراہم کیجائے گی، تاکہ معاشی طور پر کمزور اور مستحق نوجوان بھی پولیس بھرتی کے مسابقتی امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔خواہش مند امیدوار مسجد رضا بیگ، احمدی بازار، نظام آباد میں روزانہ عصر تا عشاء جناب جمیل احمد خان صاحب سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے ناموں کا اندراج کروائیں ۔منتظمین نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو پولیس بھرتی کے امتحان کے لیے منظم انداز میں تیار کرنا اور انہیں ضروری تعلیمی و عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اہلِ خیر اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس تعلیمی و تربیتی اقدام میں تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے