कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا محمد عمرین محفو ظ رحمانی کی راحت بلا سودی کو آپریٹیو کریڈیٹ سو سائٹی پر بھنی آمد


پربھنی:یکم جون( نامہ نگار محمد سرور شریف) راحت بلاسودی کوآپریٹیوکریڈٹ سوسائٹی پربھنی ہندوستان کے پسماندہ طبقات کی معاشی خوشحالی کےلئے بہترین ماڈل کے طور پر ابھررہاہے۔مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی ، سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ بتاریخ 31 مئی بروز جمعہ مولانا عمرین صاحب نے راحت کوآپریٹیوکریڈٹ سوسائٹی پربھنی کی مین برانچ پر وزٹ کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے سوسائٹی کی کارکردگی ،قرض کی اسکیمس کا تعارف ،ریکوری ،اور سماج میں ہورہی معاشی ترقی ،سودی گٹوں سے خواتین کو مل رہی نجات جیسے اہم امور پرتفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ جس پر مولانا محترم نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ راحت بلاسودی کوآپریٹیوکریڈیٹ سوسائٹی پربھنی ہندوستان کے پسماندہ طبقات کی معاشی خوشحالی کےلئے بہترین ماڈل کے طور پر ابھررہاہے۔اس طرح کے معاشی اداروں کی آج ہندوستان کو سخت ضرورت ہے مسلمانوں کو مزید بڑے شہروں میں اس طرح کے معاشی اداروں کی شروعات کرنی چاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے