कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دھرم آباد کی سرزمین سے علماءِ کرام و حفاظِ کرام کا عمرہ کے لیےبابرکت سفر

دھرم آباد، 26 جولائی(راست)اللہ تعالیٰ کے مقدس گھر خانۂ کعبہ کی زیارت اور روضۂ اقدسِ رسولِ اکرم ﷺ پر حاضری ہر مسلمان کی سب سے بڑی آرزو اور زندگی کی عظیم ترین سعادت ہے۔ اللہ رب العزت اپنے خاص فضل و کرم سے جن خوش نصیب بندوں کو چاہتا ہے، انہیں اس مبارک سفر کی سعادت عطا فرماتا ہے۔اسی عظیم سعادت کے حصول کے لیے دھرم آباد کی سرزمین سے 10 حفاظ و علماءِ کرام اور 4 خواتین پر مشتمل عمرہ زائرین کا ایک بابرکت قافلہ آج دیوگری ایکسپریس کے ذریعے ممبئی کے لیے روانہ ہوا۔ ان شاء اللہ کل شام چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی سے ان کی پرواز جدہ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سے وہ بیت اللہ شریف کی زیارت، عمرہ کی ادائیگی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں حاضری و سلام کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس بابرکت قافلے میں شامل خوش نصیب زائرین:
حافظ عبدالصمد قریشی
حافظ عبدالمجید قریشی اور ان کی والدہ
حافظ غلام یٰسین اور ان کی والدہ
حافظ اعجاز رضا
حافظ رفیق قریشی
حافظ وسیم مصباحی اور ان کے والدین
حافظ مشتاق اور ان کی والدہ
حافظ امیرالحسن
حافظ آصف رضا
شیخ میرا صاحب
روانگی کے موقع پر دھرم آباد ریلوے اسٹیشن پر ایک نہایت روح پرور، ایمان افروز اور جذباتی منظر دیکھنے کو ملا۔ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، علماءِ کرام، حفاظِ کرام، طلبہ، دوست احباب اور دھرم آباد کے ہزاروں عقیدت مند بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ہر طرف مبارکباد، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا ماحول تھا۔ حاضرین نے پھولوں کے ہار پہنا کر عمرہ زائرین کا استقبال و اعزاز کیا اور ان کے کامیاب، محفوظ اور مقبول سفر کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔علماءِ کرام انبیائے کرام علیہم السلام کے وارث، امتِ مسلمہ کے روحانی رہنما اور دینِ اسلام کے سچے خادم ہیں۔ قرآن و سنت کی اشاعت، دینی تعلیم اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پوری امت کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان حضرات کا حرمین شریفین کی طرف روانہ ہونا اہلِ دھرم آباد کے لیے خوشی، افتخار اور سعادت کا موقع ہے۔اس بابرکت موقع پر سماعتِ قرآن کمیٹی، دھرم آباد کی جانب سے تمام عمرہ زائرین کی گل پوشی اور شال پوشی کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کمیٹی کے ذمہ داران نے تمام زائرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا سفر آسان فرمائے، عمرہ شرفِ قبولیت سے نوازے، حرمین شریفین میں کثرتِ عبادت، دعا اور زیارت کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں بخیر و عافیت اپنے وطن واپس لوٹائے۔آخر میں اہلِ دھرم آباد نے تمام عمرہ زائرین سے درخواست کی کہ وہ خانۂ کعبہ اور روضۂ رسولِ اکرم ﷺ پر حاضر ہو کر ملکِ ہند میں امن و امان، محبت، بھائی چارہ، دھرم آباد کے عوام کی خوشحالی، پوری امتِ مسلمہ کی فلاح و سلامتی اور تمام مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ تمام عمرہ زائرین کا سفر مبارک فرمائے، ان کا عمرہ، عبادات اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے