कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا آزاد کالج آف ایجوکیشن، اورنگ آباد میں فاصلاتی بی ایڈ پروگرام کی پُروقار الوداعی تقریب

اورنگ آباد :26؍جولائی(راست):مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام چلنے والے فاصلاتی بی ایڈ (Distance Mode) کے دو سالہ پروگرام کی تکمیل پر مولانا آزاد کالج آف ایجوکیشن، اورنگ آباد میں زیرِ تعلیم اِن سروس اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب 26 جولائی کو کالج کے کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں دو سالہ بی ایڈ پروگرام مکمل کرنے والے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر عمران رمضان نے فرمائی، جبکہ افتتاحی کلمات پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شکیل مجید سر نے پیش کیے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر شکیل مجید سر نے دو سالہ تعلیمی و تربیتی سفر کا جائزہ پیش کرتے ہوئے مختلف ورکشاپس، رابطہ کلاسیں اور تربیتی پروگرامز کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے اساتذہ کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ حاصل شدہ علمی و تدریسی مہارتوں کو عملی میدان میں بروئے کار لا کر معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔کالج کے پرنسپل جناب عمران رمضان سر نے اپنے خطاب میں دور حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر اردو اور انگریزی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور فاصلاتی تعلیم کے لۓ جناب رفیق زکریا صاحب( مرحوم) کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کی نظامت محترمہ جیلانی سیدہ فرحین صاحبہ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ اس موقع پر زیرِ تربیت اساتذہ آفرین بیگم، فرحین ناز ،سیدہ شیرین بیگم اور قاضی سرور نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے دو سالہ تعلیمی سفر کی یادیں تازہ کیں، یونیورسٹی اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جماعت کے نمائندے الٰہی نور سر ،شیخِ خدیجہ اور تمام زیر تربیت اساتذہ نے انتھک محنت کی ۔تقریب کے اختتام پر جناب فیروز صمدانی نے تمام مہمانان، اساتذہ، منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح خوشگوار اور جذباتی ماحول میں منعقدہ یہ الوداعی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے