कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 122 راشن دکانوں کے لائسنس کی درخواستوں کی مدت میں توسیع

اعتراضات اور دعوے درج کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر

ناندیڑ: 25 جولائی (نمائندہ اعتبار) قومی غذائی تحفظ قانون 2013 ءکے تحت ناندیڑ ضلع میں مختلف وجوہات کی بنا پر خالی یا متبادل انتظام کے تحت چل رہی 122 راشن (راست بھاؤ) دکانوں کے نئے لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اب 12 اگست 2026 (بدھ) مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح موصولہ درخواستوں پر اعتراضات اور دعوے درج کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 (جمعہ) مقرر کی گئی ہے۔ریاستی حکومت کے 6 جولائی 2017 اور 2 فروری 2022 ءکے حکومتی فیصلوں کی دفعات کے مطابق مختلف وجوہات جیسے لائسنس کی منسوخی، استعفیٰ، وفات، طبی رخصت وغیرہ کے سبب خالی ہونے والی اور فی الحال متبادل انتظام کے تحت چلائی جا رہی 122 راشن (راست بھاؤ) دکانوں کے لیے نئے لائسنس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔اس عمل میں مزید شفافیت کو یقینی بنانے اور تمام اہل اداروں کو درخواست دینے کا مناسب موقع فراہم کرنے کے مقصد سے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔اس کے مطابق نئے لائسنس کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اگست 2026 ءمقرر کی گئی ہے، جبکہ اس اشتہار کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر اعتراضات یا دعوے درج کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026ء ہوگی۔ضلع سپلائی افسر، ناندیڑ نے تمام اہل مقامی اداروں، گرام پنچایتوں، رجسٹرڈ سیلف ہیلپ سیونگ گروپس، رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیوں، خواتین کے بچت گروپوں اور دیگر اہل اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ تحصیلدار کے دفتر سے رابطہ کرکے مقررہ توسیعی مدت کے اندر اپنی درخواستیں یا اعتراضات جمع کرائیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ مقررہ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست یا اعتراض پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے