कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

استاذ کے سائے میں گزرے وہ حسین لمحے

تحریر:محمد عادل ارریاوی

یقیناً وہ لمحہ کتنا پُرسکون کتنا خوشگوار اور کتنا قیمتی ہوتا ہے جب انسان اپنے مزاج کے موافق شفیق اور مخلص استاذ کی خدمت میں حاضر ہو ان کے پاس ادب سے بیٹھے ان کی باتیں سنے وہ محبت بھرے انداز میں سمجھائیں شفقت سے نصیحت کریں کبھی مسکرا کر ہنسی مذاق کر لیں اور پھر اپنے مبارک ہاتھوں سے کچھ کھلا دیں۔ ایسے لمحات کی مٹھاس اور روحانی لذت کو الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں اس کیفیت کو درحقیقت وہی طالب علم محسوس کر سکتا ہے جس نے اپنے استاذ کی محبت شفقت اور خلوص کو قریب سے دیکھا ہو۔
کبھی کبھی دل یہ چاہتا ہے کہ کاش ایسے حسین اور بابرکت لمحے کبھی ختم ہی نہ ہوں۔ انسان بس اپنے استاذ کے سامنے بیٹھا رہے ان کی نصیحتیں سنتا رہے ان کی مسکراہٹ دیکھتا رہے ان کی دعائیں سمیٹتا رہے اور ان کی شفقت بھری نگاہوں سے اپنے دل کو منور کرتا رہے۔ یقین جانیے ایسے لمحات زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو برسوں گزر جانے کے بعد بھی دل کے کسی گوشے میں تازہ رہتے ہیں۔
میری ایک دلی خواہش ہمیشہ یہ رہتی ہے کہ میرے والدین اور میرے اساتذۂ کرام ہمیشہ مسکراتے رہیں۔ ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل کو جو سکون ملتا ہے وہ دنیا کی کسی دولت سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ جب بھی مجھے اپنے والدین کسی عالمِ دین یا اپنے کسی استاذ کی مجلس میں بیٹھنے کا موقع ملتا ہے تو دل کی کیفیت عجیب ہو جاتی ہے۔ جی چاہتا ہے کہ یہ مجلس کبھی ختم ہی نہ ہو یہ محبت بھرا ماحول ہمیشہ قائم رہے اور میں اسی طرح ادب و محبت کے ساتھ ان کی صحبت سے فیض یاب ہوتا رہوں۔
ماں باپ کے بعد اگر دنیا میں کسی کا سب سے بڑا احسان انسان پر ہوتا ہے تو وہ اس کے استاذ کا ہوتا ہے۔ والدین انسان کو زندگی دیتے ہیں جبکہ استاذ اسے جینے کا سلیقہ علم کی روشنی کردار کی بلندی اور شعور کی دولت عطا کرتا ہے۔ ایک سچا اور مخلص استاذ اپنے طالب علم سے جو علمی اور قلبی محبت کرتا ہے وہ واقعی اللہ ربّ العزت کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس محبت کی قیمت نہ مال سے ادا کی جا سکتی ہے اور نہ الفاظ سے بیان کی جا سکتی ہے۔
میرے نزدیک استاذ کی ایک مسکراہٹ ایک شفقت بھری نصیحت ایک دعا اور ایک حوصلہ افزا جملہ زندگی بھر کے لیے انسان کا سرمایہ بن جاتا ہے۔ یہی وہ یادیں ہیں جو مشکل وقت میں ہمت دیتی ہیں راستہ دکھاتی ہیں اور انسان کو خیر کی طرف بڑھنے کا حوصلہ عطا کرتی ہیں۔ یقیناً ایسے لمحات زندگی کے سب سے خوبصورت سب سے قیمتی اور ہمیشہ یاد رہنے والے لمحات ہوتے ہیں۔
اے میرے پیارے اللہ میرے والدین اور میرے تمام اساتذۂ کرام پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرما۔ انہیں ہمیشہ صحت عافیت سکون اور خوشیوں سے نواز۔ مجھے ہمیشہ ان کی دعاؤں اور شفقت بھرے سائے میں رکھ۔ ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرما انہیں دین و دنیا کی ہر بھلائی نصیب فرما اور مجھے ان کی خدمت ادب اور فرمانبرداری کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے