कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی آر پروگرام کی مدت میں توسیع کی خبر بے بنیاد

29 جولائی تک ہی گنتی فارم جمع کرانے کی ہدایت

ناندیڑ: 16 جولائی(نمائندہ اعتبار) سوشل میڈیا پر مہاراشٹر میں خصوصی جامع نظرِ ثانی (SIR) پروگرام کی مدت میں توسیع کیے جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور پیغامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اس پروگرام کی مدت میں اب تک کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے تمام اہل ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 29 جولائی 2026 تک اپنے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر (BLO) کے پاس گنتی فارم (Enumeration Form – EF) مکمل طور پر پُر کرکے جمع کرائیں اور انتخابی عمل میں بھرپور تعاون کریں۔اس سلسلے میں تمام اہل ووٹروں، بوتھ لیول ایجنٹس (BLA)، عوامی نمائندوں، نیز محکمۂ انتخابات کے تمام افسران اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس اطلاع کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مقررہ مدت کے اندر تمام ضروری کارروائی مکمل کریں۔ضلع انتظامیہ نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایس آئی آر پروگرام سے متعلق کسی بھی غیر مصدقہ، گمراہ کن یا افواہ پر مبنی پیغام، خبر یا اطلاع کو سوشل میڈیا پر نہ تو نشر کریں اور نہ ہی شیئر کریں۔ صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر ہی اعتماد کیا جائے۔ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی افسر راہل کرڈیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور انتخابی عمل کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے