कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امت مسلمہ کے نام ایک اہم اور بر وقت پیغام

ووٹر فہرست کی خصوصی نظر عانی (SIR) مہم اپنی ذمہ داری ادا کیجیے

از قلم :عادل احمد ہاشمی۔امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، پاتھری (ضلع پر بھنی)
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ
اللہ تعالی نے انسان کو صرف اپنی عبادت کا پابند نہیں بنایا بلکہ اسے ایک ذمہ دار شہری اور باشعور فرد کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں عطا فرمائی ہیں۔ اسلام ہمیں ہر اس ذمہ داری کو دیانت داری سے ادا کرنے کی تعلیم دیتا ہے جس کا تعلق ہماری ذات، ہمارے معاشرے اور ہمارے ملک سے ہو ۔ اسی احساس ذمہ داری کے تحت ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ اپنے آئینی حقوق کی حفاظت کرے اور ان سے متعلق فرائض بھی بروقت انجام دے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے Special Intensive Revision (SIR) مہم جاری ہے، جو 29 جون سے 29 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا مقصد ووٹر فہرست کو درست، مکمل اور شفاف بناتا ہے تا کہ کوئی بھی اہل شہری اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہ جائے۔ یہ صرف ایک سرکاری کارروائی نہیں بلکہ ہمارے آئینی حق کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اہم معاملات کو آخری وقت تک مؤخر کرتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں بعد میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسلام ہمیں وقت کی پابندی اور اجتماعی تعاون کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى”
یعنی ” نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔ ” آج اسی تعلیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنا SIR فارم بھی بروقت مکمل کریں اور اپنے اہل خانہ، پڑوسیوں، رشتہ داروں اور دیگر افراد کی بھی رہنمائی کریں، خصوصا بزرگوں، خواتین اور ان لوگوں کی جو آن لائن کار روائی خود انجام نہیں دے سکتے۔ میرے نوجوان بھائیوں سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملت کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔ اگر ہر نوجوان چند افراد کا فارم بھر وادے یا انہیں درست رہنمائی فراہم کر دے تو یہ مہم نہایت آسانی سے کامیاب ہو سکتی ہے۔ قومیں صرف تقریروں سے نہیں بلکہ ذمہ داری ادا کرنے والے افراد سے ترقی کرتی ہیں۔ فارم بھرنے کے دوران اپنی تمام معلومات، خصوصاً نام، تاریخ پیدائش اور پتہ، اچھی طرح جانچ لیں، صرف مستند مات پر اعتماد کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا افواہ سے متاثر نہ ہوں۔ آخری تاریخ کا انتظار ہرگز نہ کریں، کیونکہ معمولی غفلت بھی بعد میں بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ الحمد للہ اللہ جماعت اسلامی ہند، پاتھری اس مہم میں عوام کی رہنمائی اور تعاون کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہمارا مقصد کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا نہیں بلکہ ہر اہل شہری کو اس کے آئینی حق کے تحفظ کے لیے بیدار کرنا اور جہاں ضرورت ہو وہاں اس کی عملی مدد کرنا ہے۔ آئیے ! ہم سب مل کر اس قومی ذمہ داری کو سنجیدگی سے ادا کریں، اپنا کام بھی مکمل کریں اور دوسروں کی بھی مدد کریں، تاکہ کوئی بھی شخص صرف الا علمی یا غفلت کی وجہ سے اپنے بنیادی حق سے محروم نہ رہ جائے۔
اللہ تعالی ہمیں اپنے دینی، اخلاقی اور آئینی فرائض بہترین انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے