कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محنت کے بغیر کامیابی ناممکن: حسین اختر

کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے ہونہار طلبہ کے استقبالیہ جلسے کا انعقاد

شولاپور :16؍جولائی(اقبال باغبان): تعلیم میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے طلبہ خوب محنت کریں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی کے صدر حسین اختر نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے استقبالیہ جلسے میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس جلسے میں مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی ہند شولاپور کے امیر ڈاکٹر اسمعیل شیخ موجود تھے۔حسین اختر نے بتایا کہ بچوں کی پشت پر لگائی گئی شاباشی کی ایک تھپکی ان کے لیے کامیابی کی نئی منازل طے کرنے میں حوصلہ اور خوشی کا باعث بنتی ہے۔ یہ حوصلہ افزائی کا جلسہ منعقد کرنے والا ادارہ، اردو کانفرنس بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر اسمعیل شیخ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ہی طلبہ کی ترقی کی ضامن ہے، جو وقت اور زندگی کو سمت دیتی ہے، اس لیے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے کتابوں سے دوستی کرنی چاہیے۔اس موقع پر کانفرنس کے رکن ہارون بندوق والا کے اپنے پیشے سے سبکدوش ہونے پر حسین اختر کے ہاتھوں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ اردو کانفرنس کے زیر اہتمام شولاپور کے تمام اردو ہائی اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں اول اور دوم مقام حاصل کرنے والے نمایاں طلبہ و طالبات کو مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں نشانِ کانفرنس، اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔اس جلسے میں ابتدائی کلمات اور روداد ریاض ولسنگکر نے پیش کی۔ سابق میئر اور صدرِ کانفرنس ایڈوکیٹ عمر خان بیریا صاحب کے ہاتھوں مہمانان کا استقبال کیا گیا۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے میں محمد شفیع کیپٹن، رفیق نلامندو، محمد رفیق خان، جاوید استاد اور ایوب نلامندو نے تعاون کیا۔ جلسے کی نظامت اشفاق احمد ساتکھیڑ نے فرمائی اور شکریہ ایوب نلامندو نے ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے