कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: آج جامع مسجد قلعہ روڈ میں ایس آئی آر کے اینومریشن فارم بھرنے کی تربیت

تعلیم یافتہ نوجوانوں اور موظف اساتذہ سے شرکت کرکے قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کی اپیل

ناندیڑ: 11؍جولائی ( راست) ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی مہم (ایس آئی آر) کے تحت شہریوں کی رہنمائی اور اینومریشن فارم درست طریقے سے پُر کرنے کے مقصد سے جامع مسجد، قلعہ روڈ، ناندیڑ میں خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ تربیتی پروگرام اتوار، 12 جولائی 2026 ءکو دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا، جس میں جناب شیخ محبوب غلام رسول لاتورکر صاحب، اے ای آر او، اسمبلی حلقہ 87 ناندیڑ جنوب، ایس آئی آر کے اینومریشن فارم بھرنے کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی تربیت اور ضروری رہنمائی فراہم کریں گے۔تربیتی نشست کے دوران شرکا کو اینومریشن فارم درست طریقے سے پُر کرنے، ضروری معلومات درج کرنے، مطلوبہ تفصیلات کی جانچ کرنے اور فارم بھرتے وقت پیش آنے والی ممکنہ دشواریوں کے حل سے آگاہ کیا جائے گا، تاکہ وہ بعد میں دیگر شہریوں کی بھی بہتر انداز میں رہنمائی اور مدد کر سکیں۔مفتی عبدالعظیم رضوی صاحب اور اراکینِ جامع مسجد قلعہ روڈ، ناندیڑ نے شہر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں، سماجی کارکنوں اور موظف اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم تربیتی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ایس آئی آر کے اینومریشن فارم بھرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کریں۔منتظمین نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے افراد اپنے علاقوں اور محلوں میں شہریوں کے اینومریشن فارم درست طریقے سے پُر کرنے میں تعاون کرکے ایک اہم سماجی اور قومی خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ بالخصوص ایسے افراد جو فارم بھرنے کے طریقۂ کار سے واقف نہیں ہیں، انہیں تربیت یافتہ رضاکاروں کی مدد سے سہولت حاصل ہوسکے گی۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں، تربیت حاصل کریں اور ایس آئی آر مہم کے دوران عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے قوم و ملت کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے